پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوستہ محمد بلوچستان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات اوردیگر عاشقان رسول سمیت اسٹوڈنٹس اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”دل کی سختی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کوحلال رزق حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔