دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت21دسمبر 2021ء کو یورپین یونین  میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اٹلی ، سویڈن ، جرمنی ، ہالینڈ ، اسپین ، فرانس اور ڈنمارک کی شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے ان کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے ان کی تربیت کی ا ور شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

٭اسی طرح اسلامی بہنوں کے آن لائن شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14 دسمبر 2021ء سے 16 دسمبر 2021ء تک ہجویری ریجن ایران میں 3 دن پر مشتمل کورس بنام ’’احکام ِوراثت‘‘ ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شامل اسلامی بہنوں نے قراٰن و حدیث سے وصیت و وراثت کے اہم احکام اور ان کی اہمیت نیز وراثت کے تقسیم کرنے میں پائی جانے والی غفلتوں، خرابیوں کے بارے میں سننے اور سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

٭دوسری جانب اسلامی بہنوں کے آن لائن شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ہجویری ریجن ایران میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام ’’احکامِ نماز‘‘ہواجس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور نماز کی ادائیگی سے متعلق بہت سی معلومات حاصل کیں۔