دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021ء بروز پیر قائدآباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی ، ڈویژن KEPZ اور بھینس کالونی میں ماہانہ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران ومشاورت سمیت 23 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق کلام کیا اور دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کمزوریوں کو دور کرنے، وقت پر کارکردگی دینے، نیز شعبہ اصلاح اعمال کے تحت کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد عاصم جاوید، ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن بلال افتخار کیانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی شاہ، چیئرمین ضلع کونسل چنیوٹ چوہدری ثقلین احمد سجنکا، چیئرمین MC چنیوٹ مہر خالد محمود آرائیں، ضلعی صدر PTI چنیوٹ میاں محمد شوکت تھہیم، ڈی ایس پی لیگل چنیوٹ ملک افضل شیر کالرو، چیف آفیسر ضلع کونسل چنیوٹ ملک ظفر عباس کھوکھر، چیف آفیسر MC چنیوٹ رانا محمد نواز، ایس این اے چنیوٹ مہر عمر حیات سپرا، سپرنٹنڈنٹ ریونیوملک محمد امتیاز کھوکھر، پی اے ٹو ڈپٹی کمشنرملک ریاض حسین، سپرنٹنڈنٹ ڈی پی او آفس توقیر حیدر شاہ بخاری شامل تھے۔

ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے چنیوٹ میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حامی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت ِاسلامی کے تحت 15 دسمبر 2021  ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن ٹاور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے سمیت صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجتماع پاک میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے موضوع پربیان کیا جس میں اللہ پر توکل کرنے ، گناہوں سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2021ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے ضلع لودھراں میں فداعلی عطاری نے مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) شعیب علی اور ضلعی چیئرمین میاں راجن سلطان پیرزادہ سمیت دیگرشخصیات سےملاقاتیں کیں۔

ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سے ضلع کونسل ہال میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے انعقاد کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی جس پر انہوں نے اجتماعِ پاک کا انعقاد کرنے کی منظوری دے دی اور دیگر انتظامی امور پر مشاورت کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ سمیت دعوتِ اسلامی کے کُتُب ورسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 20 دسمبر 2021ء بروز پیر ذمہ داراسلامی بھائیوں کا میونسپل کمشنر آفس کورنگی کا شیڈول رہا جس میں  نگرانِ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی حاجی یعقوب عطاری کے ہمراہ ذمہ داران نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عالیہ، میونسپل کمشنر کورنگی ارشاد آرائیں، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، ایکس سی این کورنگی بہروز خان اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو سے ملاقات کی۔

اس موقع پرنگرانِ شعبہ نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگررسائل تحفے میں دیئے جس پر شخصیات نے اظہارِ تشکر کیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داران  نے سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرک اکاؤنٹ آفیسر فیاض سہیل ، DSP لیگل قیصر امین بٹ اور ڈسٹرک آئی ٹی پولیس برانچ خرم اصغر کے دفتر وں میں اُن سے ملاقات کی۔

ڈسٹرک نگران نے ذمہ داران کے ہمراہ آفسیز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ آخر میں دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں گوجرانوالہ کشمیر کالونی میں محفلِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس محفلِ ذکرونعت میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار حکیم محمد حسان عطاری نے ’’معجزات مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےسرکار ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے بارے میں بتایا نیزآقا کریم ﷺ کی سیرت کو اپنانے کا ذہن بھی دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں صدر پی ٹی آئی مغربی پنجاب ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ریونیو و اکنامک افیئرز چوہدری فیض اللہ کموکا سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے رانا عبدالحسیب ٹیپو کو چیف کوارڈینیٹر این اے 109کے سٹی صدر بننے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

ایم این اے نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے بہت جلد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2021 ءکے دوسرے ہفتے میں   اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں بیئر امات ،ماونتكادا،ہوسپتالت ( hospitalet) کی تقریباً 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’حضرت ابراہیم علیہ سلام کی زندگی کے حالات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور آقا ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں بھی سکھائی نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  16 دسمبر 2021ء کو امریکہ کے شہر سیکرامنٹو میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’ سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں ابراہیم علیہ السلام کی کنیت ، پیدائش، حجرِ اسود، مقامِ ابرہیم کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو نماز اور قراٰنِ پاک پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ہی توکل اور قناعت کے بارے میں بھی بتایا۔ 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام IBA سکھر (Institute of Physical Education Sukkur) کے آڈیٹوریم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کیمپس یونیورسٹی کے رجسٹرار، ایڈمین اور فیکلٹی ممبران اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی و موٹیویشنل اسپیکر ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود افراد کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام ہند دھنباد زون ڈویژن جھر یہ میں دو جگہ پر اجتماع ذکرو نعت کی محافل کا اہتمام کیا گیا جن میں ایک جگہ اسلامی بہنوں کی تعداد 34 تھی اور دوسری جگہ 60 کے قریب تھی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو پردہ کرنے، نماز قائم کرنے اور ہفتہ وار سُنّتوں بھرےاجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔