پچھلے دنوں قمر رمضان عطاری اور راجا عامر کی امی جان موتی بیگم فالج میں مبتلا رہتے ہوئے4 ربیع الاول شریف 1443ھ 11 اکتوبر 2021ء کو 79 سال کی عمر میں لاہورمیں انتقال فرماگئیں۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں کیں۔

پیغام امیر اہلسنت!

دن اور رات کا اعلان

مکتبۃ المدینہ کی کتاب”آخرت کے حالات“ صفحہ نمبر 109 پرکچھ اسطرح لکھا ہے۔ حضرت امام مجاہد رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں ہر دن یہ کہتا ہے اے آدمی آج میں تیرے پاس آچکا ، آج کے بعد کبھی لوٹ کر نہیں آؤں گالہذا دیکھ لے تو مجھ میں کیا عمل کررہا ہے۔ اسی طرح ہر رات بھی یہی کہتی ہے۔

سگِ مدینہ محمد الیاس عطاری قادری عفی عنہ کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے یہ افسوس ناک خبر ملی کہ قمر رمضان عطاری اور راجا عامر کی امی جان موتی بیگم فالج میں مبتلا رہتے ہوئے4 ربیع الاول شریف 1443ھ 11 اکتوبر 2021ء کو 79 سال کی عمر میں لاہورمیں انتقال فرماگئیں۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین! یا اللہ پاک موتی بیگم کو غریقِ رحمت فرما، یا اللہ پاک ان کے تمام چھوٹے بڑے، چھپے ظاہر، جانے انجانے میں ہونے والے گناہ معاف فرما۔ پروردگار! ان کی قبر جنت کا باغ بنے، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے ، تاحشر نورِ مصطفی کے صدقے جگمگاتی رہے۔ الہ العالمین! مرحومہ کو بے حساب بخش کرجنت الفردوس میں سیدہ کائنات بی بی فاطمۃ الزہراء رضی اللہُ عنہا کا پڑوسن بنا۔

یا اللہ پاک! تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما۔ ر بِ کریم! میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان پر اجر عطا فرما، یہ سار ا اجرو ثواب جناب رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرما۔ بوسیلہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم یہ سارا ثواب موتی بیگم سمیت سار ی امت کو عنایت فرما۔ا ٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

تمام سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں ، اللہ پاک کی رضا پر راضی رہیں، جس کا وقت پورا ہوتا ہے ایک سیکنڈ کے لئے بھی وہ رُک نہیں سکتا، بے شک جانے والے کے لئے خوب مغفرت کی دعائیں کریں، ایصالِ ثواب کریں، صدقہ جاریہ کے کام کریں مگر بے صبری نہ کریں، بے صبری کر نے سے جانے والے نے کہاں پلٹ کر آنا ہے اُلٹا صبر کے ذریعے ہاتھ آنے والا جنت کا خزانہ ہاتھوں سے نکل جاتا ہے۔

ہے صبر تو خزانہ فردوس عاشقوں

عاشق کے لب پہ شکوہ کبھی بھی نہ آسکے

حقیقت یہ ہے کہ جانے والا خاموشی سے یہ پیغام دیتا جاتا ہے ۔

مرتے جاتے ہیں ہزاروں آدمی- عاقل و نادان آخر موت ہے

بارہا علمی تجھے سمجھا چکے-مان یا مت مان آخر موت ہے

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام سوگواروں کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نماز روزوں کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزاریں، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں۔

خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے۔ اللہ کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں سے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئے مطالعہ کریں فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600

ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں۔ وہیں رات بھی گزاریں وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔

سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کریں۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں۔ گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃالمدینہ سے نیک اعمال نامی رسالہ میں دیئے ہوئے خانے پرُ کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔ ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اگربکنگ نہ کروائی تو 12 ماہ کے لئے کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو ایصالِ ثواب کے لیے 2500 روپے یا زیادہ کے دینی رسائل مکتبۃالمدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

زہے نصیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے اللہ پاک کے دیئے ہوئے مال میں سے مسجد بنادیجئے یا مسجد کی تعمیر میں حصہ ہی لے لیجئے۔ مسجد بنانے کی بڑی فضیلت ہے فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جس نے اپنے حلال مال سے وہ گھر بنایا جس میں اللہ پاک کی عبادت کی جائے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت میں موتی اور یاقوت کا گھر بنائے گا۔