مہروز عطاری کی امین پور بازار میں قائم مکتبۃ المدینہ
کے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں

دعوت
اسلامی کے شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے
امین پور بازار فیصل آباد میں قائم مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ
بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں ) کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اَپ کرتے ہوئے تربیت کی اور
مزید کفن
دفن اجتماع کروانے کا ہدف دیا ۔
دار المدینہ سوسہ روڈ مدینہ ٹاؤن میں ریجنل ڈائیریکٹر
اور اسٹاف سے ملاقاتیں
.jpg)
مہروز عطاری نے انہیں عشرہ ماہنامہ
فیضان مدینہ میں خود بھی ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دوسروں کو بھی اس کی
ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہروں میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور
مدنی پھول دئیے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
.jpeg)
ماہانہ
اسلامی میگزین ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ (دعوت اسلامی) کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے فیصل
آباد مدینہ ٹاؤن سوسہ روڈ زینب مسجد میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے مدرسے کے جدول ناظم سے ملاقات کی۔
مہروز
عطاری نے انہیں اسلامی بھائیوں سے رابطہ کرکے عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں زیادہ
سے زیادہ ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ میں ایک
دن کا کورس بنام’’آئیے نماز درست کریں ‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے
کہا انہیں نماز کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام ساؤتھ افریقہ میں 5 دن پر مشتمل کورس بنام ’’ تفسیر سورۂ رحمٰن ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 26
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز شرکائے کورس نے مزید شارٹ کورسز اور تفسیر صراط
الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
مہروز عطاری کی جامعہ محدث اعظم جھنگ بازار فیصل آباد میں
علمائے کرام سے ملاقاتیں
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے جامعہ
محدث اعظم جھنگ بازار فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علمائے کرام سے
ملاقاتیں کیں۔
مہروز
عطاری نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا اور اپنے جامعہ کے
طلبہ کو ہر ماہ اس کا مطالعہ کرنے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلانے کی درخواست کی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 22
دسمبر 2021ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آئے ہوئے مدنی قافلہ
کورس کے شرکا کے درمیان ایک دن کا کفن دفن کورس منعقدہوا جس میں شرکائے قافلہ سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
اس دوران ریجن ذمہ دار یاسر عطاری نے کورس میں
شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عیادت و تعزیت کرنے، غسلِ میت دینے،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد میں دینی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے
حوالے سے گفتگو کی اور طلبہ کو ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دوسروں کو اس کی
دعوت دینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اَپ لیا اور دینی
کاموں میں مضبوطی لانے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بہنوں کی تعداد
بڑھانے کا ذہن دیا ۔
مہروز عطاری کی فیصل آباد میں قائم مکتبۃ المدینہ کے
اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے ماہانہ اسلامی میگزین ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا
مہروز عطاری مدنی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم مکتبۃ المدینہ کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ
بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت رکنِ ریجن اسپیشل ایجوکیشن محمد
آصف عطاری نے مظفر گڑھ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل اسٹوڈنٹس سمیت اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں با تصویر نماز رسالہ سے اشاروں کی زبان میں نماز
کی شرائط سکھائی گئیں۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو اساتذہ اور والدین کا ادب و احترام کرتے رہنے کا
ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)