وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةً

ترجمہ کنز الایمان: اور یاد کرو جب تمہارے رب نےفرشتوں سے فرمایا: میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں۔

(اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةً :میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں) خلیفہ اُسے کہتے ہیں جو احکامات جاری کرنے اور دیگر اختیارات میں اصل کا نائب ہوتا ہے ۔اگرچہ تمام انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اللہ پاک کے خلیفہ ہیں لیکن یہاں خلیفہ سے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مراد ہیں اور فرشتوں کو حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خلافت کی خبر اس لئے دی گئی کہ وہ ان کے خلیفہ بنائے جانے کی حکمت دریافت کریں اور ان پر خلیفہ کی عظمت و شان ظاہر ہو کہ اُن کو پیدائش سے پہلے ہی خلیفہ کا لقب عطا کردیا گیا ہے اور آسمان والوں کو ان کی پیدائش کی بشارت دی گئی۔ (تفسیر صراط الجنان،سورہ بقرہ، آیت 30)

حضرت سیدنا آدم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ و السلام کے متعلق چند معلومات سے عاشقان رسول کو آگاہ کرنے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے رسالہ ”حضرت آدم علیہ السلام کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”حضرت آدم علیہ السلام کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھ یا سُن لے اُسے ”فیضان حضرت آدم علیہ السلامسے مالا مال فرما اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اُس سے راضی ہوجا۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


تفسیر،حدیث اور فقہ  کی طرح تصوّف بھی اسلامی علوم میں شامل ہےیہی وجہ ہے کہ دیگرعلوم کی طرح علمِ تصوف کو حاصل کرنے کے لیے بھی شیخِ کامل کی بارگا ہ میں حاضری دی جاتی ہے اوران کی صحبت میں رہ کراس کےحصول میں آنے والی دشواریوں کو عبور کیا جاتاہے۔چونکہ مشائخ کرام رَحِمَھُمُ اللہ السَّلام اپنےملفوظات میں لوگوں کا ظاہری و باطنی علاج اوراللہ پاک کی بارگاہ میں درجۂ قبولیت پانےکےنسخے تجویز کرتے ہیں اس لیے نصابِ تصوف میں ”ملفوظات “ کو نہایت اہم مقام حاصل ہے۔ملفوظات پر مشتمل کتب سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے اِن اُصولوں کو پیشِ نظر رکھئے :(1)یہ یقین کرلیجئے کہ”ملفوظات“ پر مشتمل کتاب میں واقعی انہی بزرگ کے اقوال ہیں یااُن سے منسوب ہے؟یاد رکھئے!غیر مستند ،جعلی اور غیرمحقَّق نسخے کاانتخاب آپ کواولیائے کرام رَحِمَھُمُ اللہ السَّلام سے بدظن اور قلبی اضطراب میں مبتلا کرسکتا ہے۔(2)”ملفوظات “زبا ن و بیان کی بے ساختگی اور عام فہم اسلوب کی بناء پر عوام و خواص میں مقبول رہے ہیں اور اِ ن کی ایک سے زائد نقلیں بھی تیار ہوتی رہی ہیں جس کی وجہ سے غلطیوں کا راہ پاجانا بعیداِز امکان نہیں لہٰذااگرکوئی ملفوظات میں خلافِ شریعت بات دیکھیں تو صاحبِ ملفوظ یا مرتّب سے بدگمان ہونے کے بجائےاِسے ناقلین کی بے توجہی یاتحریف و الحاق تصورکیجئے ۔ (3)بسااوقات ایسے”ملفوظات “بھی نظرسے گزریں گےجو بظاہرسخت معلوم ہوں گے،ایسے موقعے پریوں ذہن بنائیے کہ اِن ملفوظات کے ایسے معنی نکلتے ہوں گے جس تک ہمارے فہم کی رسائی (سمجھنے کی صلاحیت)نہیں یا یہ ملفوظ ایسی کیفیت اور غلبہ حال میں ادا ہو ا ہوگا کہ جس میں شرعی احکامات لاگو ہی نہیں ہوتے ۔(4)دیگر علوم کی طرح تصوف کی بھی اپنی اصطلاحات ہیں جن کا استعمال ملفوظات میں جا بجا کیا جاتا ہےلہٰذا اُن اصطلاحات سے آگاہی آپ کو معنیٔ مراد تک پہنچانے میں نہایت معاون ثابت ہوگی۔(5)ملفوظات میں جابجا باطن سےمتعلق احکامات بیان ہوتے ہیں جس میں بعض فرض، بعض واجب،بعض مستحب، بعض ناجائز و حرام اوربعض مکروہ ہوتے ہیں لہٰذا اسلوبِ کلام سے عدم واقفیت ”استنباطِ احکام “میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے، جس کی وجہ سے فرض کو مستحب اور حرام کو مکروہ سمجھنے کا امکان باقی رہتا ہے اوریہ صورت بسااوقات بے عملی اور بعض دفعہ ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا سبب بن جاتی ہے ۔اسی لیے ان احکامات کو سمجھنے اور طریق ِ استنباط جاننے کے لیے برسوں مشائخ کرام رحمہم اللہ السلام کی صحبت میں حاضری دینا ضروری ہے ،فقط چندکتب ِّ تصوف کے مطالعے سے یہ ملکہ (صلاحیت)پیدا ہونا ناممکن نہیں تو مشکل ترین ضرور ہے ۔(6)مشائخِ کرام در اصل روحانی طبیب ہیں اور مرض دیکھ کر دوا تجویز فرماتے ہیں لہٰذا اگرکسی بزرگ کے الگ الگ نوعیت کے ملفوظات نظر سے گزریں تو ایسی صورت میں انہیں متضاد سمجھنے کے بجائے ایک مرض کی دو دوائیں یاجداجدا طریقہ ٔ علاج تصور کیجیے ۔

ان چھ اصولوں کی روشنی میں بزرگوں کے”ملفوظات“کامطالعہ کیا جائےتو اللہ پاک کی رحمت سے یہ اصول علم و معرفت کے شائقین کے لیے تسکینِ ذوق اورعقل پرستوں (Rationalists) کے لیے ہدایت و رہنمائی کے اسباب ثابت ہوں گے ۔

تحریر: مولاناناصرجمال عطاری مدنی

اسکالرالمدینۃ العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی )


آج رات(31 جنوری 2021 کو)  12 بجے سے نئے سال 2022ء کا آغاز ہونے جارہا ہے۔اس نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں دنیابھر میں جہاں ہزاروں لاکھوں افراد گناہوں بھری تقریبات منعقد کرتے ہیں اور گناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں وہیں دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کو گناہوں بھرے ماحول سے بچانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان محفل کا اہتمام کرتی ہے جہاں عاشقانِ رسول درود پاک پڑھ کر نئے سال کا آغاز کرتے ہیں۔

آج رات بھی نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل ٹرانسمیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

پروگرام کا آغاز رات 10 بجے ہوگا جس کی میزبانی (Hosting) نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے جبکہ امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی بیرونِ ملک سے براہِ راست ٹرانسمیشن میں شرکت فرمائیں گے۔ یہ ٹرانسمیشن مدنی چینل پر براہِ راست دکھائی جائے گی۔

عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ جن اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ آنا ممکن ہو وہ یہاں آکر یا مدنی چینل کے ذریعے اس محفل میں شرکت فرمائیں اور امیر اہل سنت کے ہمراہ نئے سال کا آغاز نیکیوں بھرے انداز سے کریں ۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فر مان پر عمل کر تے ہو ئے ملک ہند، دہلی ریجن،جموں زون کی تمام کابینہ میں 35 مقامات پر 26 دسمبر 2021 ءکو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 634 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2021ء  کو دہلی ریجن، جموں زون کے شہر راجوری میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و اصلاحی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں ) کے تحت 26 دسمبر 2021 ء کو ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر بھوجپور اور جسپور میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے،آسانی سے نیکیاں کرنے نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ مزید ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں ) کے تحت 28 دسمبر2021 ء کو دہلی ریجن ساؤتھ کشمیر اور جموں زون کے شہر راجوری، گھراٹی، پامپور، پلوامہ، سوپیان میں اصلاح اعمال اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭دوسری جانب شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں ) کے تحت 26 دسمبر 2021 ءکو دہلی ریجن آگرا اور ویلکم زون کے شہر مصطفٰی باد، فتحپور کے علاقہ ( Motikonch)میں اصلاح اعمال اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو دہلی ریجن ساؤتھ کشمیر زون میں مختلف مقامات پر علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت یوگینڈ کے شہر کوبوکو کی ویسٹ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ارویٰ ڈویژن کے ذیلی ذمہ داران سمیت ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ کابینہ شاہد منظور عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری لانے کے حوالے شرکا کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی۔

اس مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری


جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مصطفٰے  بارسلوناکے طلبۂ کرام نے 25 اور 26 دسمبر 2021ء کو چھٹیوں کافائدہ اٹھاتے ہوئے اسپین میں 12 مقامات پر چوک درس دیا۔

طلبہ کرام نے مقامی اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”فیضان سنت“ نے مدنی پھول بیان کئے اور نیکی کی دعوت پیش کی۔


پچھلے دنوں بہاولپور میں ایم پی اےحاصل پور چوہدری محمد افضل گِل کے والد طبیعت خراب ہونے کے سبب ایک نجی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ ( icu) میں ایڈمٹ تھے۔اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصیات اور رابطہ برائے تاجران کےڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے محمد افضل گِل سے ملاقات کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے اُن کے والد کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی جس پر محمد افضل گِل نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء کو آن لائن تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں مڈلینڈ اور ویلز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ان میں مزید بہتری لانے پر کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بریشیا اور بولوگنا Brescia & Bologna اٹلی میں آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں اہداف دیئے۔