دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائی اسکول اوڑموڑبالا میں10th کلاس کےاسٹوڈنٹس کے درمیان ’’فیضانِ نمازے جنازہ کورس‘‘ منعقد ہوا۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کو نمازے جنازہ کے اراکین اور سنتیں بتاتے ہوئے مکمل نمازے جنازہ کاطریقہ سکھایا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:یاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں پشاور کے علاقے اوڑموڈ بالا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی گورکن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عیب جوئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز  کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکن ِ شعبہ مولانا احسان الحق عطار ی مدنی ،جامعۃ المدینہ بوائز کےاہم زمہ داران اورریجنل فنانس آفیسر سمیت تمام فنانس ٹیم کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں حافظ دلاور عطاری(پاکستان فنانس کوآرڈینیٹر شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز ) نے شعبہ فنانس کے حوالے سے تما م جامعۃ المدینہ میں آمدن و اخراجات کا جا ئزہ لیتے ہوئے نیو جامعات المدینہ کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ماہانہ رپورٹ، خود کفالت رپورٹ، عطیا ت باکس و بستہ کی آمدن اور آڈٹ ٹیم کی کارگردگی کے حوالے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جامعہ مصطفائی رضوی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے بانی وشیخ الحدیث مولانا مفتی یوسف نقشبندی صاحب اور جامعہ رضویہ میں قائم دارالافتاء کے مولانا مفتی محمد رحمت اللہ رضوی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران نگران شعبہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار مولانا محمد خالد شاہ عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی تعلیم کے اعتبار سے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی۔

علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے نصاب کو ترتیب دینے والے علمائے کرام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ میں کراچی بھر کے ناظمینِ اعلی ٰ، ناظمینِ کرام اور آفس ذمہ داران کی تربیت کے لئے ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ میں رکنِ شعبہ کراچی ریجن جامعۃ المدینہ بوائز مولاناسیّد ساجدعطاری مدنی اور مولانا عارف رضاعطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن کے مطابق جامعات المدینہ میں ماہانہ ٹیسٹ کے ذریعے پریکٹس کروانے پر مشاورت کی۔

بعدازاں رکنِ شعبہ مولاناسیّد ساجدعطاری مدنی نے تمام ذمہ داران کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت انجینئر محمد امیر حمزہ عطاری (پاکستان ذمہ دار آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز) نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے پاکستان کے دو شہروں(کراچی اور ملتان)میں قائم مدنی مراکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اراکینِ شعبہ ، ناظمینِ اعلیٰ، ناظمینِ کرام اور آفس ذمہ داران(جن میں آفس ذمہ دارمولانا مظہر عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ ملتان ریجن مولانا احسان الحق عطاری مدنی شامل تھے) سے ملاقات۔

اس دوران اسٹوڈنٹ مینجمنٹ سسٹم سافٹ ویئرکے حوالےسے اسلامی بھائیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ رہا جس میں سافٹ ویئر کے استعمال اور روزانہ کی بنیاد پر سافٹ وئیر پر آن لائن حاضری لگانے کا طریقہ بتایا گیا نیز مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دو دن کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں  جامعۃ المدینہ بوائز کےتمام اراکینِ شعبہ اور ملکی سطح کے اہم ذمہ داران شامل تھے۔دوران مدنی مشورہ فنانس ڈیپارٹمنٹ اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان فنانس کوآرڈینیٹرشعبہ جامعۃ المدینہ بوائز حافظ دلاور عطاری اور HOD جامعۃ المدینہ و مدارسۃ المدینہ فنانس ڈیپارٹمنٹ عدیل گوندل عطاری نے تما م جامعات المدینہ میں آمدن اور اخراجات کا جا ئزہ لیتے ہوئے نیو جامعات المدینہ کے حوالے سے گفتگو کی۔اس کے علاوہ آڈٹ ٹیم کی کارکردگی کا فالو اپ لیتے ہوئے دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دھمتھل ظفر وال کے اطراف گاؤں سوئیاں میں قاری حسن عطاری کے بھائی جان اور ان کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ ڈسٹرکٹ نارووال مولانا سہیل عطاری مدنی نے ’’فکر آخرت‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاپنی آخرت کی تیاری کرنے کے حوالے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکا کو اپنے بچوں کو حافظِ قراٰن اور عالمِ باعمل بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام مراد میمن ٹاؤن  کراچی کے علاقے جام کنڈا میں قائم جامع مسجد الفتح نوحانی میں07 دن پر مشتمل ’’فیضانِ نماز کورس‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ ملیر 2 قاری محمد ناصر رضا عطاری نے شرکائے کورس کونماز کے شرائط و فرائض سمیت نماز کے واجبات اور سنتیں و آداب سکھائے۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

23دسمبر 2021ء بروز جمعرات اس کورس کا اختتام ہوا ۔شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت 23 دسمبر 2021ء بروز جمعرات نگرانِ شعبہ نعمان عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں بدین کابینہ کے ڈویژن گولارچی حیدرآباد  کا شیڈال رہاجس دوران انہوں نے نیو مسلم آبادی سہراب اور کڑیو گھنور آبادی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود نیو مسلم کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے 63 دن کے تربیتی کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گولارچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ فیضانِ اسلام، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت 22 دسمبر 2021ء بروز بدھ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں النور رائس ملز کےاونر،مختلف تاجروں اور شعبے کےذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران پاکستان سطح کے ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے’’خوفِ خدا کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود تاجران کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور دعوت ِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نواب شاہ میں منعقد  ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سینئر صحافی پریس کلب دوڑ کے سابق صدر عبدالستار پٹھان نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر صحافی نے اظہارِ مسرت کیا۔ (رپورٹ:قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)