
پچھلے
دنوں پروفیسر ڈاکٹر رفعت علی السید (ڈین فیکلٹی آف الازہر یونیورسٹی آف انسٹیٹیوٹ)
کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں انہیں مختلف شعبہ جات بالخصوص
اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)اور عربی
ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایاگیا۔
رکن
شعبہ مدنی چینل عبد اللہ عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی عربی زبان کے ذریعے ہونے والے دینی خدمات اور دیگر
کاوشوں سے متعلق بریفنگ دی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے 20 دسمبر
2021ء کو دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ملتان کیمپس کا دورہ کیا۔
دعوت
اسلامی کے ماہانہ اسلامی میگزین ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے دار
المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ملتان کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دار
المدینہ کے ریجنل ہیڈ سے ملاقات کی۔
مہروز
عطاری نے انہیں عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں خود بھی ماہنامہ کی سالانہ بکنگ
کروانے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام ملتان میں طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد
.jpeg)
شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی 20 دسمبر 2021ء کو جامعۃ
المدینہ اشاعت الاسلام ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ کرام کے درمیان دینی حلقے
کا انعقاد کیا۔
دینی
حلقے میں طلبہ کوہر ماہ پابندی کے
ساتھ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے،
اس کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن
دیا۔
مولانا مہروز عطاری مدنی نےاشاعت الاسلام کنز المدارس
آفس ملتان کا دورہ
.jpg)
شعبہ ”ماہنامہ
فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی
نےاشاعت الاسلام کنز المدارس آفس ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ ذمہ
داران سے ملاقاتیں کیں۔
مولانا
مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے گفتگو کی اور سالانہ بکنگ
بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی۔
.jpg)
شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بوہر گیٹ ملتان کی مارکیٹ میں دینی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مارکیٹ کے مقامی تاجروں نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کیا اور
ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو ماہنامہ کی سالانہ بکنگ
کروانے کا ذہن دیا۔
مہروز عطاری کی بوہر گیٹ ملتان میں قائم مکتبۃ المدینہ
کے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے
بوہر گیٹ ملتان میں قائم مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
مولانا
مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی
تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مہروز عطاری کی فیضان مدینہ ملتان میں قائم مکتبۃ المدینہ
کے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے مدنی
مرکز فیضان مدینہ ملتان میں قائم مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی
بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ
بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں طلبہ کے درمیان
دینی حلقے کا انعقاد

شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی 20 دسمبر 2021ء کو مرکزی
جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ کرام کے درمیان
دینی حلقے کا انعقاد کیا۔
دینی
حلقے میں طلبہ کوہر ماہ پابندی کے ساتھ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، اس کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر
اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے 19 دسمبر
2021ء کو ملتان میں شعبہ تقسیم رسائل، شعبہ مکتبۃ المدینہ اورترسیل (ہوم
ڈیلیوری)
ذمہ داران ساتھ مدنی مشورہ کیا۔
مدنی
مشورے میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور
اہداف طے کئے گئے۔
بعد
ازاں مولانا مہروز عطاری مدنی نے ملتان میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے ریجنل ذمہ
داراسلامی بھائی سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے مشاورت کی۔

نگران
شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری نے 19 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکزفیضان
مدینہ خان پور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور اور دیگر ذمہ داران سے
ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ اور مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے مشاورت
کی اور اہداف طے کئے۔
شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کے
درمیان دینی حلقے کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دینی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بھائیوں کوخود بھی اور ڈاکٹرز کے درمیان ماہنامہ فیضان
مدینہ کو عام کرنےاور ان کو ماہنامہ کی
سالانہ بکنگ کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
چیئر مین راجہ جنگ چوہدری الطاف خاں کا جامعۃ
المدینہ بوائز راجہ جنگ کا وزٹ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت چیئرمین راجہ جنگ چوہدری الطاف خان نے راجہ
جنگ میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی
کےمختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں اور اُن کے بڑے بھائی ایم پی اے چوہدری
الیاس خان کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس
پر انہوں نے دعوتِ قبول کی۔
بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے چیئر مین کو
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب ورسائل تحفے میں پیش کیں۔
(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)