کُتُب بینی یا مطالعہ کا شوق انسا ن کو کبھی تنہا نہیں کرتا کیونکہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے جو تنہائی کی وحشت میں لذت وصال کا کام دیتی ہے۔اسی لئے ہر دور میں مطالعۂ کُتُب ہر صاحبِ علم حضرات کا بہترین مشغلہ رہا ہے۔

اسی سلسلے میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے بھی اس کُتُب بینی کے مشغلے کو اسلامی مطالعۂ کُتُب سانچے میں ڈھال کر المدینہ لائبریری ویب بیس سافٹ ویئر متعارف کروایا ہے۔اس سافٹ ویئر میں اہل ِعلم حضرات اور طالبِ علم کے ذوق کے پیش نظر کتابوں کو مختلف اسلامی موضوعات کے تحت رکھا گیا ہےنیز ہر موضوع سے متعلق اسلامک ریسرچ سینٹر دعوت اسلامی (المدینۃ العلمیہ) کی پیش کردہ کتابوں کو حروف تہجی کےمطابق ترتیب وار پیش کیاگیا ہے۔

سینکڑوں کُتُب پر مشتمل اردو زبان میں پہلا ویب بیس سافٹ ویئر کی سب سے بڑی خوبی اس کا سرچنگ آپشن ہے جہاں آپ کسی بھی اسلامی موضوع پر نا صرف کتاب سرچ کرسکتے ہیں بلکہ کسی بھی موضوع سے متعلق کوئی لفظ بھی سرچ کریں تو بےشمار الفاظ کا ذخیرہ آپ کے مطلوبہ سرچ کے ساتھ سیکنڈوں میں ظاہر ہوجائےگا۔

واعظین، خطبا، علمائے کرام، طلبۂ کرام نیز مدرسین کے لئے بھی اب موبائل کے ذریعے اس سافٹ ویئر کا استعمال کرنا آسان ہوگیا ہے۔گوگل پر جاکر www.dawateislami.net/bookslibraryلکھ کر علمی خزانے سے خود بھی مستفید ہویں اور دیگر عاشقانِ رسول کو بھی اس کارِ خیر کی دعوت دیں۔(رپورٹ:نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)