
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں اندرونِ سندھ کے علاقے میروہ گورچانی
کی ایک جامع مسجد میں تین دن کا مدنی قافلہ سفر پر گیا۔
دورانِ مدنی قافلہ 26 دسمبر 2021ء بروزاتور رکنِ
کابینہ میلاد رضا عطاری نے شرکائے قافلہ
سمیت مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں
میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے غسلِ میت، کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی بس ٹرمینل سہراب گوٹھ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں انجینئرنگ ورکس شخصیات نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ شعبہ محمد اسماعیل عطاری نے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے حوالے گفتگو کی۔بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات سے ملاقات کی جس پر
انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:عبد الوہاب عطاری رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت10 دسمبر
2021 جدون سینٹر کے قریب جامعۃ المدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں ڈویژن مشاورت
اسلامی بہن نے” مدنی مذاکرہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور علاقہ مشاورت اسلامی بہن نے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی پھول بیان کیے، نماز چاشت و اشراق کے فضائل بیان
کیے،اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیا۔
کراچی ساؤتھ زون 1 کابینہ کھارادر میں شعبہ تعلیم کے تحت
مدنی مشورے کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 11 دسمبر بروز
ہفتہ شعبہ تعلیم کی رکن عالمی مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں
ریجن ،زون ، لیاری اور کھارادر کابینہ تا ڈویژن مشاورت اور مبلغہ اسلامی بہنوں نے شر کت کی ۔
رکن عالمی مشاورت اسلامی بہن نےشعبے کے متعلق مدنی پھول دئیے اور شعبے میں کام کرنے کا طریقہ کار بیان کیا اور ان سے مسائل سنیں
اور اچھے طریقے سے اس کام کو کرنے کا طریقہ کار سمجھایا۔
کراچی ساوتھ 1 زون کابینہ لیاری ڈویژن حنفیہ روڈ میں
علاقائی دورہ کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 14
دسمبر 2021ء بروزمنگل کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں
کابینہ مشاورت ، شعبہ علاقائی دورہ اور کابینہ مشاورت شعبہ محبتیں بڑھاؤ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
گھر گھر جا کر سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور
اجتماع میں آنے کا ذہن دیا اور مزید دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور
اچھی اچھی نیتیں بھی کروائیں، رسائل بھی
تقسیم کئے، اسلامی بہنوں نے اجتماع میں
آنے کی نیتیں کیں ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 13دسمبر2021ء
بروز پیر شریف کو کراچی ایسٹ زون 2 کابینہ
گلستانِ جوہر کی ڈویژن بھٹائی آباد میں زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات
نے شرکت کی ۔
اجلاس میں
زیادہ مقامات پر شارٹ کورسز کروانے اور آن لائن بھی کروانے پر کلام ہوا اور جہاں
اس شعبے کی ذمہ دار مقرر نہیں ہیں وہاں پر شعبہ ذمہ دار بنانے کی نیتیں لی گئیں۔
کراچی کی ساؤتھ زون 2 کابینہ نیو کراچی شعبہ رابطہ کے
تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ کے زیر اہتمام
13 دسمبر2021ء بروز پیر کو مدنی مشورہ ہوا جس میں 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کے مدنی پھول بیان کئے اور چند اسلامی بہنوں کو ذمہ داریوں
پر تقرر کرتے ہوئے انہیں اس شعبے کے تحت زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے ، شخصیات
اور اداروں میں جا کر دعوت اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 9
دسمبر 2021 بروز جمعرات بن قاسم زون کی کابینہ قا ئدآباد ڈویژن قائد آباد میں شعبہ
کفن دفن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
نگران سمیت 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبے کے مدنی پھول بیان
کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اخلاص کے ساتھ کام کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کی تقرریاں مکمل کرنے اور سالانہ
اجلاس کی تیاریاں کرنے پر بھی کلام کیا اور اس سلسلے میں کیے جانے والے سوالات کے
جوابات بھی دیئے گئے ۔
کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ میں
شعبہ تعلیم کے تحت ڈاکٹرز اور ٹیچرز مدنی
حلقہ

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 14 دسمبر 2021
بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 1 بلدیہ کابینہ میں ڈاکٹرز ٹیچرز میڈیکل اسٹوڈنٹ کے درمیان مدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ حلقے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کی ادائیگی کی ترغیب دلائی جبکہ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔ اسلامی
بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا عزم کیا ۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 دسمبر 2021 بروز
ہفتہ کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن KEPZ میں
ماہانہ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
نگران سمیت 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے آٹھ
دینی کاموں سے متعلق کلام کیا نیز دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی اور مشاورت مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔

دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام 13 دسمبر 2021 بروز پیر کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن بھینس
کالونی میں ماہانہ ڈویژن کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن نگران سمیت 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے آٹھ
دینی کاموں سے متعلق کلام کیا نیز دینی کاموں میں پائی جانے والی کمزوریوں کو ختم
کرنے اور دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی
بھی ترغیب دلائی نیز مشاورت مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا ۔ ساتھ ہی شعبہ اصلاح اعمال
کے تحت مضبوطی سے کام کرنے کے تعلق سے بھی کلام کیا۔ اسلامی بہنوں نے مشاورتیں
مکمل کرنے اور وقت پر کارکردگی دینے نیز شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مضبوطی سے کام
کرنے کی نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021 بروز
پیر کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن مجید کالونی میں ماہانہ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور شعبہ
اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت سمیت 10 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران کابینہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں
سے متعلق کلام کیا نیز دینی کاموں میں پائی جانے والی کمزوریوں کو ختم کرنے اور دینی
کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی بھی ترغیب
دلائی نیز مشاورت مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا ۔ ساتھ ہی شعبہ اصلاح اعمال کے تحت
مضبوطی سے کام کرنے کے تعلق سے بھی کلام کیا۔ اسلامی بہنوں نے مشاورتیں مکمل
کرنے، وقت پر کارکردگی دینے، رسالہ مطالعہ
کی تعداد بڑھانے نیز شعبہ اصلاح اعمال کے
تحت مضبوطی سے کام کرنے کی نیتیں کیں۔