حاجی فضیل عطاری کا جامعۃ المدینہ مونٹریال میں تعمیراتی
کاموں کا جائزہ

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے جامعۃ المدینہ
مونٹریال ، کینیڈا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عمارت کے تعمیراتی کاموں کا
جائزہ لیا۔
حاجی
فضیل عطاری نے ذمہ داران سے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے دعافرمائی۔
اس
موقع پر نگران کینیڈا دعوت اسلامی محمد عابد عطاری بھی موجود تھے۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم ویسٹ مڈلینڈ یوکے کے زیر اہتمام سمتھ وِک Smethwick،
ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں یوتھ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے
شرکت کی۔
نگران
شعبہ تعلیم ویسٹ مڈلینڈز یوکے کے نگران افتخار عطاری نے ”چوری، ڈکیتی، چوری کے
نتائج اور ان حالات سے بچنے کے بارے میں بیان کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر نگرانِ
ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی نے دینی کاموں کےسلسلے میں پتوکی کے نظام پورہ
گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پھول منڈی
میں چوک درس دیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور
نورانی مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے ایڈووکیٹ حاجی محمود
عطاری کی تائی امی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ برمنگھم
پارٹ ٹائم کے طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ برمنگھم پارٹ ٹائم کے طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا ۔
دینی
حلقے میں طلبہ کو بیعت اور مرشد کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید بننے
کا ذہن دیا گیا۔

فنانس
ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح ذمہ دار(اسلامی بہنوں) کا 16،15،14 دسمبر 2021 ءبروز منگل شمالی اور جنوبی لاہور کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ریجن، زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران اور کابینہ نگران نے شرکت کی ۔مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا جس میں فنانس کے مدنی پھول سمجھائے گئے ۔
مزید
اسلامی بہنوں کو شعبے کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا گیا ، فنانس
کی تقرری پر اہداف لئے گئے اور شیڈول کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔ نیز رسید برائے ذمہ داران کا فارم استعمال کرنے ، اور ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 18 دسمبر 2021ءبروزہفتہ
شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکی ناظماتِ اعلیٰ اور رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کاکراچی ریجن آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کا نفاذ، تربیت کے مدنی پھول،
ناظمات کا دو دن کا مدنی مشورہ،اسٹاف کی ماہانہ شعبہ کارکردگی، کورسزکا
معیاراورمدارس المدینہ کے جائزے پرکلام ہوا۔ اچھی کارکردگی پرحوصلہ افزائی
اورتحائف تقسیم کئے گئے۔ اسلامی بہنوں نے کاموں میں مزید بہتری کے لیے اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم میں ماہانہ محفل
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو دعوت اسلامی کی سرگرمیوں اور دینی
کاموں میں حصہ لینےپر حوصلہ افزائی کی۔
بعد
ازاں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے بھی طلبہ کی تعلیمی صلاحیت بڑھانے کے لئے بیان کیا۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر ریلوے
اسٹیشن والی مسجد پتوکی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد نصیر
عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے 30 دسمبر 2021ء
اور 6 جنوری 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے سنتوں بھرے اجتماعات کے
انتظامات اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے متعلق
مفید مشورے دیئے۔
واضح رہے30 دسمبر 2021ء اور 6 جنوری 2022ء کو
منعقد ہونے والے اجتماعات میں نگران ِڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم عطاری اور رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات کریں گیں۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلزکے تحت 14 دسمبر 2021ء بروزمنگل پاکستان و ریجن ذمہ
داران کے ساتھ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ کیا
جس میں تربیت کے مدنی پھول، اپنی مشاورت کے ماہانہ مدنی مشورےمیں شرکت، ماہانہ
کارکردگی کے اہداف، کورسزکی کلاسزمیں ایڈمیشن شرائط کے مطابق دیئے جائیں، اپڈیٹ
کارکردگی تیاراور شعبہ کارکردگی پرکلام ہوا۔
ماہ دسمبر میں یوکے میں مقدس اوراق سے بھرا کنٹینر نہایت
ادب و احترام سے دفن کردیا گیا

دعوت
اسلامی کا شعبہ اوراق مقدسہ اپنے دینی کاموں کو بھر پور طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔
اس شعبے نے نہ صرف پاکستان بلکہ یوکے میں بھی مقدس اوراق کی
حفاظت کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے شرعی تقاضوں کو پورا کرتے
ہوئے یوکے میں مقدس اوراق سے بھرا کنٹینر
دفن کردیا۔ اس موقع پر نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے
جنہوں نے شرکا کی شرعی رہنمائی کی۔
واضح
رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے دعوت اسلامی یوکے
میں مختلف مراکز سے مستعمل مذہبی اور مقدس اسلامی صحیفوں کو عوام سے جمع کررہی ہے
اور اسے نہایت ادب و احترام سے دفن کیا جارہا ہے۔
عوام
کے لئے مقدس اوراق جمع کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائیگا جس سے مسلم
کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ پارٹ ٹائم ایلوم راک، برمنگھم کیمپس میں
تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔
رکن
ویسٹ مڈلینڈز یوکے کابینہ افتخار عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور معاشرتی حوالے سے طلبہ کی تربیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ 8دینی کام کے تحت 19دسمبر 2021ءکو اسلام آباد ریجن کا فیضان صحابیات مرکز سید پور روڈ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم
و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے شیڈول کی اہمیت پر ترغیبی بیان کیا ، اسلامی بہنوں کو سافٹ وئیر پر کارکردگیوں کو انٹر کرنے کا ذہن
دیا نیز 8 دینی کاموں کی بہتری و ترقی کے لئے اقدامات کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو تبرکات کے ساتھ
ساتھ مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ اسلامی
بیانات جلد 8 بھی تحفتاً پیش کیں۔