سوئی بلوچستان میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ، جانشین امیر
اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام سوئی بلوچستان میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف سطح کے ذمہ داران کے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری نے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو فرمائی
اور ذمہ داران کو زیادہ سے زیادہ دینی کاموں میں حصہ لینےاور رسالہ نیک اعمال کا
عامل بننے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کی سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی میں مختلف
شخصیات سے ملاقاتیں
.jpg)
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں
چیف آف مندرانی وڈیرہ محمد بخش خان بگٹی، وڈیرہ میاں خان مندرانی، حاجی ہیبتان خان
ہمدانی، امام بخش خان بگٹی، بابوامان اللہ بگٹی، ایڈمن محمد رضوان بگٹی سے ملاقات
کی۔
جانشین
امیراہلسنت نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، سنت کے
مطابق زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں چیف آف مندرانی وڈیرہ محمد بخش خان بگٹی نے جانشین امیر اہلسنت کو بلوچستان کی
روایتی پگڑی بھی پہنائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری اور شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمدوقار عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔

جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضاعطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ان دنوں بلوچستان کے شیڈول پرہیں۔
دوران
دورہ جانشین امیر اہلسنت نے ڈھرکی میں الفتح ماڈل ٹاؤن کے اونر اعجاز احمدبھٹی،
ایڈوکیٹ سلیم اختر، ایڈوکیٹ غلام رسول مہر، ایڈوکیٹ سیف اللہ بنگڑھ سے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

دعوت
اسلامی کے تحت 17 دسمبر 2021 ءکوکابینہ،گلشن معمار ڈویژن فقیرا گوٹھ علاقہ شبیر چوک اللّٰہ پاک کے فضل و کرم سے
ہمارے علاقہ کے فقیرا گوٹھ (شبیر چوک) میں غسل میت کی تربیت کا انعقاد ہوا جس میں
تقریبا 24 اسلامی بہنوں کی شرکت رہی ۔
شعبہ
کے متعلق مدنی پھول دیئے گئے اور غسل دینے ،کفن پہنانے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ متفرق مدنی پھول بھی بتائے
گئے ۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 24دسمبر 2021 ءکو کراچی ، ناظم
آباد گلبہار ڈویژن میں مدنی قاعدہ کورس کے
درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے جائزہ لیا، تحریری کام چیک کئے مدرسے کے دیگر امور پر مدرسات سے مشورہ کیا اور طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن
کریم کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال اسلامی بہنیں کے تحت ماہ نومبر2021ء میں فیصل آباد ریجن میں
ہونے والے دینی کام کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
تقسیم کئےگئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:9711
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 8179
ماہ میں اکثر دن روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:349
ماہ میں 4/5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:568
اس ماہ ہونے والے اصلاح اعمال اجتماع کی تعداد:94
اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2143
اس ماہ مدنی بیٹیوں کی تعداد: 140
فیصل آباد ریجن میں شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃا لمدینہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کی فیصل آباد ریجن کی نومبر 2021 ءکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد :845
ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 8209
پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :845
گھروں میں
لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 781
ان میں
پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 1676
ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5826
مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 3258
رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :5195
ماہ نومبر میں فیصل اباد ریجن میں 55مدارس کا
اضافہ ہوا اس اضافہ کے ساتھ پاک سطح پر اول پوزیشن رہی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 23دسمبر2021ء بروز جمعرات جھنگ زون مکتبۃ المدینہ کی ذمہ داراسلامی
بہن نے نگران پاکستان کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ جھنگ زون کی مختلف جگہوں(کابینہ) پر
جمع ہوکر بیان سننے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اسٹال لگائے جس میں مختلف اسٹالز پر 27اسلامی
بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2021ء میانوالی زون کی زون سطح شعبہ
کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی بڑھانےاور کاردگی وقت پر دینے کارکردگی شیڈول
جمع کروانے اور اپنی ذمہ داران سے فالواپ لینے پر کلام کیا۔ اسلامی بہنوں کی تربیت اور ٹیسٹ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء فیصل
آباد ریجن کی رکن ریجن شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار نے ٹوبہ زون کی ذمّہ داران کا مدنی
مشورہ لیا۔ رکن ریجن نے شعبہ کے مدنی پھول
پیش کیے، دارالسنہ میں ہونے والے کورسز کے لئے داخلوں کی ترغیب دلائی، اسلامی
بہنوں کو اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء فیصل
آباد ریجن کی رکن ریجن شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار نے ٹوبہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی، رکن ریجن
نے اصلاح کے مدنی پھول پیش کئے، شعبہ کی کارکردگی پر کلام ہوا، غیر فعال اسلامی
بہنوں کو فعال بنانے پر نکات پیش کیے۔ ہر ماہ طے شدہ تاریخ پر ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا ذہن دیا۔ سافٹ ویئر میں مختلف کاموں کے
لنک پر انٹری کو مضبوط بنانے پر کلام ہوا، 100 فیصد گھریلو صدقہ بکس کھلوانے اور اس کے ایڈریس لنک میں
اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دلائی، گفٹ صدقہ بکس رکھوانے پر اہداف بھی طے کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2021 ءپاکپتن زون، نگران ِکابینہ بنگہ حیات اور
تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے مدنی
مشورہ کیا جس میں تمام ذمہ داران کو ذیلی تا ڈویژن سطح کے ماہانہ کارکردگی فارم
سمجھائے گئےاورکارکردگی درست انداز میں دینے کا ذہن دیاجبکہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں۔