دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام 29دسمبر 2021ء کو پی آئی بی کالونی کراچی میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر ذیلی حلقےمیں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔

٭دوسری جانب 29دسمبر 2021ء کوہی پیر کالونی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’حرص کے نقصانات و قناعت کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔