دعوتِ اسلامی کےشعبےآٹھ دینی کام کے تحت 25 دسمبر  2021ءبروز ہفتہ اسلام آباد ریجن کی سیالکوٹ زون میں مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران اور ڈویژن نگران سمیت کم و بیش37 اسلامی بہنوں نے شرکت کیں۔ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت نیک کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا نیز پیشگی و عملی شیڈول بنانے کی اہمیت پر کلام کیا۔ سوفٹ ویئر پر انٹریز سو فیصد کرنے نیز دیگر دینی کاموں میں عملی شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے تحت 24دسمبر2021 ء بروز جمعہ گوجرانوالہ زون میں ڈی سی کالونی میں اسلامی بہنوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت نگران نے ”تبرکات “کے موضوع پر بیان فرمایا۔ مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا ۔


دعوتِ اسلامی کے   تحت 24 دسمبر 2021ءبروز جمعہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ شہر میں گوجرانوالہ زون کا شعبہ جات جامعۃ المدینہ گرلز ، مدرسۃ المدینہ گرلز ، فیضان آن لائن اکیڈمی اور دارالمدینہ کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ادارتی شعبہ جات کی ناظمات نے شرکت کیں۔ پاک مشاورت نگران نے”تنظیمی فوائد“کے موضوع پر مدنی پھولوں سے نوازااور ہر کام وقت پر کرنے کی تربیت کی گئی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ آٹھ دینی کام کے تحت 24 دسمبر 2021ءبروز جمعہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران اور ڈویژن نگران سمیت کم و بیش 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک مشاورت نگران نے” وقت کی اہمیت کیوں ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا، سوفٹ وئیر پر انٹری کے حوالے سے تربیت کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی 24 دسمبر 2021 ءبروز جمعہ پاکستان سطح ذمہ داراور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا۔پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے  اجتماع میں ماہانہ کارکردگی کا باغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول و دیگر مدنی پھول بیان کئے نیز شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 23 دسمبر 2021 ء بروز جمعرات کابینہ گلزارہجری کراچی یونیورسٹی اسٹاف ٹاؤن میں غسلِ میت،  کفن کاٹنے اورپہنانے کا طریقہ پریکٹیکل کر کے دکھایاگیا جس میں کابینہ مشاورت،ذیلی ذمہ داران اور شعبہ ذمہ داران سمیت 25اسلامی بہنوں نے شرکت کیں۔اسلامی بہنو ں نے ٹیسٹ دینے اور اجتماع میں آنے کی نیتیں پیش کیں۔

اسکے علاوہ 20 دسمبر 2021 ءبروز پیر کابینہ گلزار ہجری ڈویژن سچل میں شعبہ کفن دفن کے تحت تربیتی اجتماع ہواجس میں کابینہ مشاورت اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 37 اسلامی بہنوں کو غسلِ میت وکفن کا طریقہ تفصیلاً بتایانیز ٹیسٹ دینے اور غسل و کفن میں معاونت کی بھی نیتیں کروائیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 20 دسمبر 2021 ء بروز پیر صحرائے مدینہ زون ،ڈویژن فقیرا گوٹھ علاقہ شبیر چوک میں غسلِ میت کی تربیت کا انعقاد ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس تربیتی اجتماع میں غسلِ میت کے تفصیلی احکام نیز اِسراف ،مستعمل پانی کے مدنی پھول اور کفن پہنانے کےطریقے کےساتھ ساتھ متفرق مدنی پھول بتائے ۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 دسمبر 2021ءبروز ہفتہ حیدرآباد زون ، ڈویژن عثمان آباد میں اصلاح اعمال اجتماع  انعقاد کیا گیاجس میں تلاوتِ قرآن پاک، نعت شریف اور اجتماعی جائزہ کروایا گیا مزید نیک اعمال میں موجود سوالات کے بارے میں بیان کیاگیا۔ اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ اس اجتماع میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسی طرح دوسری جانب 20 دسمبر2021ء بروز پیر حیدرآباد کابینہ ، ڈویژن تلک چہاڑی میں 2 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2021ء بروز پیر نواب شاہ زون ،  ڈویژن بھٹ شاہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی مذاکرہ نہ صرف خود دیکھنے بلکہ دوسری اسلامی بہنوں کو بھی مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دینے اور نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کی ذمہ دارہ کو نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کاذہن دیا۔

اسی طرح دوسری جانب چھاچھرو سندھ میں 20دسمبر 2021ءکو اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس اجتماع میں حمد ونعتِ رسول ﷺ کے بعداجتماعی جائزہ کروایا گیا اور مبلغہ دعوت اسلامی نے نمازِ اشراق و چاشت کے فضائل بیان کئے اور اسلامی بہنوں نے اس نیک عمل پرنیت کی، ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مذاکرے کی اہمیت و فضیلت پر بیان کیا، شرکاء اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرے کی پابندی کرنے کی نیت کیں۔


سیہون  شریف کابینہ کے ڈویژن بھان سعیدآباد میں 23 دسمبر 2021 ءکو اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس کا آغاز حمد اور نعت رسول ﷺ سے ہوا، اجتماعی جائزہ کے بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے نمازِ اشراق و چاشت کے فضائل بیان کئے اوراسلامی بہنوں نے اس نیک عمل پر عمل کی بھی نیت کی ، اصلاح اعمال ذمہ داران نے مدنی مذاکرے کی اہمیت و فضیلت پر بیان کیا ، سب نے مدنی مذاکرے کی پابندی کرنے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2021 ءکو  نگرانِ پاکستان حاجی شاہد عطاری کا مختلف مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ بیان سنا گیا جس میں کشمور زون، ڈھرکی کابینہ، نواب شاہ زون کے علاقے اورحیدرآباد زون بھی شامل ہیں،ان مقامات پر شریک اسلامی بہنوں کی تعداد239 رہی ۔نگران پاکستان نے دعوت اسلامی کی نئی تقسیم کاری سمجھائی اور مدنی مرکز کےبتائے گئے طریقے کار کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ذمہ داران نے نگران پاکستان کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے دینی کام کرنے اور ذمہ داریاں قبول کرنے کی نیتیں کیں۔ 

عرفان خان عطاری کے گھر شہزادی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے عرفان خان عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منی کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

نیک اولاد کی فضیلت

اپنی اولاد کی اچھی سے اچھی تربیت کیجئے تاکہ آپ کی اولاد نیک بنے اور آپ کو ہمیشہ فائدہ پہنچتا رہے، اولاد کو نیک بنانا اتنا فائدے کا کام ہے کہ حدیث پاک میں ہے کہ ”دنیا سے جانے کے بعد بھی مسلمان کو جن اعمال اور نیکیوں کا ثواب ملتا رہتا ہے ان میں سے نیک اولاد بھی ہے“۔

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے عرفان خان عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ماشا اللہ الکر یم ! شہزادی کی ولادت بہت بہت مبارک ہو۔ عرفان بیٹا صحابیہ کی نسبت سے صاحبزادی کا نام رکھتا ہوں رُمَیْثَہ ، رُمَیْثَہ کا معنی ہے ”زرخیز زمین“۔ میں آپ کو اور اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیاری پیاری پھول جیسی بچی کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتاہوں۔ اللہ رب العزت اس بچی کو آپ کے لئے اور ساری امت کے لئے باعث برکت بنائے۔

یا رب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رُمَیْثَہ عطاریہ کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما، اے اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے کریم انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا چین اور فرمانبردار اور اطاعت گزار بنا، خاندان بھر میں نیکی کی دعوت پھیلنے کا ذریعہ بنا۔ یا اللہ پاک پھول جیسی پیاری پیاری بچی بڑی ہو کر باعمل عالمہ دین مفتیہ اسلام اور دعوتِ اسلامی کی مخلص مبلغہ بنے۔ ربِ کریم ان کی امی کی کمزوری دور ہو ،صحت ملے، راحت ملے ،عافیت ملے ، سلامتی نصیب ہو،عافیت کے ساتھ انہیں لمبی عمر نصیب ہو، یا اللہ پاک تیری رضا کے سائے میں یہ نارمل لائف میں آکر دین و نیا کے کام کرنے والی بنیں۔ الہ العالمین ! ان کے ابو کو بھی صحت دے،عافیت دے روزی روزگار دے سارا گھرانہ شاد و آباد پھلتا پھولتا مدینہ کے صدا بہار پھولوں کے صدقے مسکراتا رہے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشادبیان کرتے ہوئے فرمایا نیت کیجئے کہ اپنی پیاری پیاری پھول جیسی بچی کو عالمہ دین، حافظہ قرآن، مفتیہ اسلام اور مبلغہ دعوتِ اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں، داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔ یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں سے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئے مطالعہ کیجئے فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600۔

ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، وہیں رات بھی گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کریں۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں۔ گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔ ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اگربکنگ نہ کروائی تو بارہ ماہ کے لئے کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم

اورمزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو 2500 روپے یا اس کے زیادہ کے دینی رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔


جیت کا درد

Thu, 30 Dec , 2021
3 years ago

زندگی کے اس طویل سفر میں انسان گر جاتا ہے ، بکھرجاتا ہے ، ٹوٹ جاتا ہے، گھبرا جاتا ہے، ہار جاتا ہے، شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسی راتیں آتی ہیں جس میں انسان کو اپنی باتیں سنائی نہیں دیتی، زمین پر نہ کوئی سہارا نہ ہی کسی قسم کا کسی پر اعتماد رہتا ہے، اور کہتے ہیں کہ انسان کا سایہ بھی ساتھ دینا چھوڑ دیتا  ہے، اوپر سے ہم لوگوں کے ساتھ خوش رہنے کی آرزو کرتے ہیں۔ لیکن ہمارا دل اندر سے ہر لمحے کو جانتا ہے، اور ہر گزرتی ہوئی گھڑی اندر سے توڑ رہی ہوتی ہے۔ یہ غم ، یہ تکلیف، یہ درد، ہر انسان اس سے گزرتا ہے۔ ہر انسان کی زندگی میں شکست آتی ہے اور ایسے الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جو انسان کی روح اور اس کے دل کو مسمار کر دیتے ہیں۔ لوگوں کی ایسی کڑوی باتیں جو انسان کو جیتے جی قبر میں اتار دیتی ہیں۔ مگر حقیقت میں انسان کامل اس وقت ہوا ہے جب انسان گر کر کھڑا ہوا ہے۔ جب اس میں ہمت اور حوصلہ کو پکڑا ہواہے۔ جب اس میں اندھیروں میں اس روشنی کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

پروں کو کھول زمانہ اڑان دیکھتا ہے

زمیں پر بیٹھ کر کیا آسمان دیکھتا ہے

اور جب انسان نے اپنے سے مشکل الفاظ کہے کہ میں کر سکتا ہوں ، یہ ناممکن نہیں۔

خواہش سے نہیں گرتے پھل جھولی میں

وقت کی شاخ کو میرے دوست ہلانا ہوگا

کچھ نہیں ہوگا اندھیروں کو برا کہنے سے

اپنے حصے کا دیا خود ہی جلانا ہوگا

اور جب انسان خود سے کہے کہ میری امید ابھی بھی باقی ہے، میری روح چل رہی ہے ،

امید آپ کو کبھی چھوڑ کر نہیں جاتی بس آپ ہی امید کو چھوڑ دیتے ہیں

اور جب انسان اپنے آپ سے کہے کہ اس دنیا کا خدا کل بھی تھا ، اور آج بھی ہے ، اور ہمیشہ رہے گا۔

بہت حوصلے والے تیرا ساتھ کیا دیں گے

زندگی ادھر آجا ہم تجھے گزاریں گے

بنا ٹھوکر کے انسان چمک نہیں سکتا

جو چمکے گا اسی دیے میں تو اجالا ہوگا

جو سو بار بھی گِر کر اٹھنے کی ہمت رکھتا ہے اسے کون گرائے گا ؟جو کبھی ہار نہیں مانتا اسے کون ہرائے گا ؟انسان طاقتور اپنے حوصلے سے بنتا ہے نہ کہ جسم سے ورنہ جنگل کا بادشاہ شیر کے بجائے ہاتھ ہوتا۔

خوشی کے لئے کام کرو گے تو خوشی نہیں ملے گی ,خوش ہو کر کام کرو گے تو خوشی ملے گی

کچھ نہیں ملتا دنیا میں محنت کے بغیراپنا سایہ بھی مجھے دھوپ میں آنے کے بغیر نہیں ملتا

کامیابی تو صبح کی جیسی ہوتی ہے یہ مانگنے سے نہیں جاگنے سے ملتی ہے۔

ہمیشہ یاد رکھیں! کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپ کو اکیلے ہی آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ لوگ آپ کے ساتھ تب آتے ہیں جب آپ کامیاب ہو جاتے ہیں۔

جن میں اکیلے چلنے کا حوصلہ ہوتا ہے ایک دن ان کے پیچھے ہی قافلہ ہوتا ہےاگر کامیاب ہونا چاہتے ہو تو یہ مت ڈھونڈو کہ لوگ کامیاب کیسے ہوئے،بلکہ یہ معلوم کرو کہ جب وہ ناکام ہوئے تب انہوں نے کیا کیا ؟کیونکہ اصل سبق ان کی کامیابی سے نہیں بلکہ ناکامی سے ملے گا آخر میں بس اتنا کہوں گا کہانسان اپنے آپ کو اس شعر کا مصداق بنا دے۔

وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے

جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے

مضمون نگار: ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری