دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت 15 دسمبر 2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے اجتماع میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 22 دسمبر2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 25  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع پاک میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا گیا، اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”جمعہ کی فضیلت “پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کرنے کے متعلق نکات سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پر کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15  دسمبر 2021 ءبروزبدھ ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے دینی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں پنجاب مشاورت کے مختلف شعبہ ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کی تقرری کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، مدنی چینل عام کرنے اور مسواک جیسی عظیم سنت کو اپنانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی رفیع عطاری، حاجی جنید عطاری مدنی اور حاجی محمد اسلم عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2021 ءبروزمنگل ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع پاک میں غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو مزید علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے فرض علوم کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2021 ءکو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارگردگی کا فالو پ کرتے ہوئے تربیت کی اور ہر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے اور دوسرے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 17 دسمبر2021  ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع پاک میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا گیا اس کے بعد کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جمعہ کی فضیلت “پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کرنے کے متعلق نکات سمجھائے گئے نیز اسلامی بہنوں نے کورس کو خوب پسند کیا اور اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں میں ایک دن کا کورس ”آئیے نماز درست کریں “ کا انعقاد ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا نیز نماز کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں سالک آباد شریف حسن ابدال ضلع اٹک کے پیر گل بادشاہ نقشبندی صاحب کی مرکزی جامعۃ المدینہ اٹک میں تشریف آوری ہوئی جہاں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے اُن کا استقبال کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہااور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت یوگینڈا کے ایک ٹاؤن کوبوکو کی ویسٹ نائل کابینہ میں تین دن کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس مدنی قافلے میں شرکا نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ چوک درس اور مسجد درس سمیت دیگر دینی کاموں کا بھی سلسلہ رہا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔بعدازاں شرکائے قافلہ نے 28، 29، 30 جنوری 2022ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاہد منظور یوگینڈا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ ملیر کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے آفس میں ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ ملیر کورٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران نے ملیر بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری، سابق جوائنٹ سیکرٹری اور موجودہ ممبرانِ منیجنگ کمیٹی سمیت کئی وکلا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 2 جنوری 2022ء بروز اتوار پاکستان کے شہر لیہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ ڈیرہ غازی خان حاجی محمد اقبال عطاری نے ’’خاموشی کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام عباس عطاری رکن زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)