
پچھلے دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ
دعوتِ اسلامی کے تحت کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کے تمام معلمین نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے شعبے
کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس میں مساجد
کے درس ومدارس المدینہ کو مضبوط کرنے اور عاشقانِ رسول کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے
میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رادھا کیشن کے تحصیل نگران منہال عطاری
سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔
واضح رہے یکم فروری 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کوٹ رادھا کیشن میں ’’رہائشی معلم مدنی قائدہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا
جائے گا۔(رپورٹ:شعبہ
اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب،
لاہور کےعلاقے راج گڑھ کی جامع مسجد اقبال میں دعوت اسلامی کے شعبے روحانی علاج کے
تحت دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد
اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”مصیبتوں پر صبر کرنے اور صبر
کرکے اجر عظیم کمانے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ آخر میں دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔

پچھلے
دنوں لاہور میں ہونے والے دعائے صحت اجتماع کی تیاریوں کے دوران شعبہ روحانی علاج
کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا ایکسڈنٹ ہوگیا تھا۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری ان کی رہائش گاہ پہنچے
جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائی سے عیادت کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں صبر کی تلقین
کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کیں۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 29 دسمبر 2021ء بروز بدھ میمن گوٹھ
کراچی میں فیضانِ نماز کورس کے شرکا کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا۔
اس دوران ریجن ذمہ دار محمد صابر عطاری اور رکنِ
زون قاری محمد ناصر رضا عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنےاور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کارپوریٹ سیکٹر کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ
سیکٹر Corporate
Sector سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر گفتگوکی۔
بیان
کے بعد نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ڈویژن میں تاجر
اسلامی بہن کے گھر ماہانہ درس اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ کی زون ،کابینہ اور ذیلی ذمہ دار سمیت 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’ ہر صحابی نبی جنتی جنتی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
تین دن کے مدنی قافلے کی سیہون شریف میں لعل
شہباز قلندر کے مزار پر حاضری

پچھلے دنوں کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مزارات اولیاء کے تحت 24، 25، 26 دسمبر 2021ء کو تین دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا کے
سفر پر روانہ ہواجس میں شعبہ مزارات اولیاء
کےکراچی مشاورت ذمہ دار، ڈویژن ڈسٹرکٹ اور ٹاون ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق یہ مدنی قافلہ سیہون شریف گیا
، دورانِ مدنی قافلہ عاشقانِ رسول نے حضرت سیّدنا عثمان مروندی معروف لعل شہباز
قلندر رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔
اس دوران ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کی تربیت کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں نماز کا مکمل عملی طریقہ اور چوک درس کا طریقہ
سکھایا گیا۔
بعدازاں
اس حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نیز مقامی اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو بہت سراہا۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ
مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو کینیڈا
کے شہر(برامپٹن
brampton ،Montreal، مسی ساگا، برامپٹن Brampton) اسی طرح 24 دسمبر2021ء کو کینیڈا کے شہر( Thorncliffe، تھورن کلف Thorncliffe،(سرے surrey) اور (ریجائنہ Regina) میں جبکہ23 دسمبر 2021ء کو (برامپٹن Brampton)میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 157 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ حرص کے نقصانات‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماع پاک میں موجود اسلامی بہنوں کواسلاف اور بزرگان دین کے نقش قدم پر چلنے کا ذہن دیتے ہوئے
قناعت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 26 دسمبر 2021 ءبروز
اتوار پاکستان کے شہر گجرات میں شعبہ
دارالسنہ اسلامی بہنیں میں 12 دن کے
رہائشی اصلاح اعمال کورس میں نگرانِ
پاکستان مجلس مشاورت نے اصلاحی بیان کیا جو پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم دارالسنہ میں طالبات اور عملے
نے سنا ، شعبے کے کام کو بہتر انداز سے کرنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا ۔ بیان
سننے کے بعد کورس میں آنے والی طالبات نے دارالسنہ کے شعبے کے کام کو مزید بہتر
انداز سے کرنے کی نیتیں کیں اور اپنا محاسبہ کرنے کے بارے میں تاثرات پیش کئے۔
بنگلادیش
کے ریجن ڈھاکہ ، راجشاہی اور چٹاگنگ میں
ون ڈے سیشن بنام ’’آ ئےنماز درست کریں‘‘ کا انعقاد

ریجن حیدر آباد کے ڈیرہ اللہ یار خان زون میں پاک سطح شعبہ اصلاح اعمال کا اجتماع

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام 24 دسمبر 2021 ءبروز جمعۃ المبارک
زون ڈیرہ اللہ یار خان میں مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ تا زون سطح کی ذمہ داران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔مبلغہ دعوت اسلامی نے اپنے مشورے میں ماہانہ کارکردگیوں پر کلام کیا۔ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع
کروانا اوروصول کرنے کا ذہن دیا ، تقرریوں کے اہداف ذیلی سطح تک دئیے اور تقرریاں
مکمل کرنے ، یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگی میں کیسے اضافہ کیا جائے ،مدنی مذاکرہ کی کارکردگی
اسلامی بہنوں اور ذمہ داران کی وصول کرنے کا ذہن دیا اور اس کے علاوہ آن لائن سافٹ وئیر پر انٹریز بروقت مکمل کرنے کا بھر پور ذہن
دیا ۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی
پیش کیں۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
29 دسمبر 2021ء بروز بدھ قصور میں ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے ڈی ایس پی قصور ٹریفک پولیس ارشد سے ملاقات کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا ۔
اس دوران نگرانِ شعبہ حاجی غلام یاسین قادری
عطاری نے ڈی ایس پی سے چند اہم امور پرگفتگو کرتے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
ڈی ایس پی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے
ہوئے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے وقت دیا۔
اسی طرح ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سے ملاقات کی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کے کُتُب
ورسائل تحفے میں پیش کئےجس پر انہوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں ماحولیات کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر قصور سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد عاصم عطاری شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)