شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 27 نومبر 2022ء بروز اتوار لاہور میں واقع نشتر ٹاؤن کے علاقے گرین ٹاؤن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”دل کی سختی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت ورہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز حب بلوچستان میں نگرانِ پاکستان  حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ ، ڈسٹرکٹ گوادر ، ڈسٹرکٹ کیچ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا نگرانِ پاکستان نے اپنے مشورے میں ذمہ داران کو نگران کی اطاعت کرنا ، بارہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے اس پر عمل کرنا ، اپنے شہر علاقہ اور اطراف میں جاکر نیکی کی دعوت عام کرنا، مدرسۃُ المدینہ بالغان لگانا ، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

مزید نگرانِ پاکستان نےمدنی عطیات بڑھانے اور اپنی تحصیل کو خود کفیل کرنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دی نیز مدنی قافلوں میں خود بھی سفر کرنے اور کروانے ، نماز کورس ، 12دینی کام کورس ، 63دن ودیگر کورسز میں زیادہ سے زیادہ داخلے دلوانے پر نیت کروائی ، نگران پاکستان نے یکم دسمبر سے ایک ماہ کے قافلوں میں سفر کرنے اور جنھوں نے ایک ماہ کا سفر کیا انہیں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی سوغات تحفے میں دیئے اور ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان سے مصافحہ بھی کیا۔

مدنی مشورے میں صوبائی نگران قلات ڈویژن اور مکران ڈویژن کے نگران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل یوسی میونسپل کمیٹی کے نگران اور شعبہ جات میں مدنی قافلہ ، اصلاح اعمال ، مدنی مذاکرہ ، شعبہ کورسز اور مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ڈویژن ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی ۔(رپورٹ: جہانزیب عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )


پچھلے دنوں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی سے دعوتِ اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

محمد وقار عطاری نے دورانِ گفتگو کمشنر سبی کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات بالخصوص حالیہ سیلاب اور بارشوں میں سبی ڈویژن کے مختلف اضلاع میں FGRF کی جانب سے ہونے والے فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس کو کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے سراہا۔بعدازاں انہیں فیضانِ مدینہ سبی کے وزٹ کی دعوت پیش کی اور ماہ نامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


26 نومبر 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم شاہ رکنِ عالم مارکیٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شورٰی کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اپنی اصلاح اور معاشرے کی اصلاح“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اپنی اور دوسروں کی اصلاح کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر کی اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 26 نومبر 2022ء بروز ہفتہ  ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبے کی تعلیمی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پردے میں موجود آن لائن سننے والی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں شعبے کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )

شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 25 نومبر 2022ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی ذمہ داران سمیت شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ داران کو احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25 نومبر 2022ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مختلف امو رپر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز دینی کام بڑھانے کے لئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ صابر عطاری اور سٹی ذمہ دار کراچی یاسر عطاری مدنی موجود تھے۔(رپورٹ:عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت پاکستان کے دارالحکومت  اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد ٹیکسلا واہ کینٹ حسن ابدال کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ و صوبائی ذمہ دار نےذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور انہیں دینی کام میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرک ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تعلیمی دورے نہ صرف سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں  بلکہ ان کے ذریعے طلبہ کمرہ ٔ جماعت میں سکھائے گئے کام کا عملی مشاہدہ بھی کرسکتے ہیں۔

تعلیمی دوروں میں طلبہ نہ صرف سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ دنیا کو دیکھنے کے نئے طریقوں سے روشناس بھی ہو تے ہیں۔ بلاشبہ یہ دورے طلبہ کی تفہیم میں اضافہ کرتے ہیں۔

دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول سیالکوٹ کے طلبہ نے گزشتہ روز ہرن مینار شیخوپورہ کا تعلیمی دورہ کیا۔تعلیمی دورے سے قبل ٹیچرز اور طلبہ نے مشہور بزرگ بابا ملک شاہ ولی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں وہاں سے ہرن مینار شیخوپورہ روانہ ہوئے۔طلبہ کو ہرن مینار کی مختصر تاریخ سے آگاہ کیا گیا۔ ہرن مینار انسان اور جانور دوستی کا لازوال نمونہ ہےجو ایک ہرن کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔

ہرن مینار ایک عظیم یادگار اور مغلیہ فن تعمیر کا نادر شاہکار ہے۔طلبہ کو ہرن مینار کا تفصیلی دورہ کروانے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود ہرن بھی دکھائے گئے۔ مناسب وقت پر طلبہ کی ضیافت کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ طلبہ کے لئے نماز ظہر اور اور نماز عصر ادا کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن قاری محمد ایاز عطاری اور دارالمدینہ کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ میمن سوسائٹی ، حیدرآباد میں دارالمدینہ کے لئے حاصل کی گئی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوری ٰ نے وہاں موجود عملے اور تنظیمی ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہےجس کا ایک شعبہ دارالمدینہ ہے جہاں دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ دُنیا بھر میں ہزاروں بچے دارالمدینہ سے فیضیاب ہورہے ہیں، اس سال ہمارے درجنوں طلبہ نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کئے۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود شخصیات کو اپنے بچے دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں داخل کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس دورے کے دوران دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے دارالمدینہ کے پری پرائمری کیمپس 1 اور سٹی بوائز کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ کی کارکردگی نیز انتظامی امور کا جائزہ لیا اور کارکردگی میں نکھار پیداکرنے والے عوامل پر روشنی ڈالی۔

 صوبائی نگران نے عملے کی تربیت کی اور ان کی کارکردگی  کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز بھی دیں۔ یاد رہے کہ دارالمدینہ سٹی بوائز کیمپس کے 100%طلبہ نے بورڈ کے امتحانات میںA1&Aگریڈز میں کامیابی حاصل کیں۔ بعدازاں صوبائی نگران دارالمدینہ مدنی رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی  کے تنظیمی ذمہ داران سے بھی ملاقات  کی اور مختلف تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

تعلیمی دورے طالب علموں کو کمرہ ٔ جماعت میں سکھائے گئے اسباق  کی عملی تفہیم، بہتر طریقے سے یاد رکھنے اور انہیں سمجھنے میں مدد کرتے ہیں۔

طلبہ کے ان تعلیمی دوروں کی بدولت نثری اسباق کو تقویت اوراس موضوع پر ان کے علم و مشاہدےکو وسعت ملتی ہے، یوں تعلیمی عمل میں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔

دارالمدینہ کالج فیصل آبادکے طلبہ نے گزشتہ روز مشہور تفریحی مقام کلر کہاراور نمک کے شہر ’’کھیوڑہ‘‘ کے تعلیمی دورے کئے۔ تاریخی مقام کھیوڑہ میں نمک کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔یہ مشہور کان صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع جہلم میں واقع ہے۔

اس کان کے اندر چند ایسی عمارتیں بھی واقع ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اس تعلیمی دورے کے دوران طلبہ کی معلومات اورمشاہدے کی استعداد میں  بھی اضافہ ہوا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

تعلیمی اداروں میں وقتاً فوقتاً اساتذہ کی کارکردگی کی جانچ اور تدریسی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان کی تربیت  کرناان اداروں کی ترقی کا باعث بنتا ہے اور اساتذہ نئی نسل کی تربیت مزید بہترانداز میں کرتے ہیں۔

الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داروں کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتاہے۔

گزشتہ روز فیضان اسلامک اسکول سسٹم سندھ کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے ٹھٹھہ ، سانگھڑ اور گمبٹ میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

صوبائی نگران نے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ اسکول کی بنیادی ضروریات کے حوالے سے عملے کی تربیت کی۔

بعدازاں صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نےبذریعہ اسکائپ اساتذہ و انتظامیہ کی تربیت کی نیز ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز و اہداف دیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)