کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں۔ یہ معاشرے کو تعلیم یافتہ ،مہذب اور تحمل مزاج بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ان کی بدولت اسلاف کے افکار اور ان کے کارناموں سے واقفیت پیدا ہوتی ہے۔

دورِ جدید میں اگرچہ مطالعہ کے نئے ذرائع متعارف ہو چکے ہیں مگر کتاب کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ برقرار ہے۔ دنیا بھر میں کُتُب بینی کی اہمیت اور اس کا ذوق پروان چڑھانے کے لئے کُتُب میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

گزشتہ روزکراچی عالمی کُتُب میلے )کراچی انٹرنیشنل بک فیئر) کا انعقاد ہوا، جس میں ڈیڑھ سو سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے، ان اسٹالز میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس اور مکتبۃ المدینہ کے اسٹالز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ دارالمدینہ و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری،نگران شرعی ایڈوائزر مولانا کفیل عطاری مدنی،دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دانش گوڈیل، ڈائریکٹراوورسیزاینڈ اسٹرٹیجک بورڈ ممبرعرفان حسن، نگرانِ پنجاب زبیر عطاری مدنی اور نگرانِ سندھ مدنی رضا عطاری نے خصوصی طور پر دارالمدینہ کے اسٹال کا دورہ کیا جہاں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کے ڈائریکٹر سیّد فاروق شاہ صاحب نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس کتاب میلے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی سو سے زائد پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری کی کتابیں موجود تھیں جن میں ”اسلامیات کا راہ اسلام سلسلہ“، ”روشن سفر اردو سلسلہ“، ”ڈائنامک انگلش“، ”یونیک پرائمری Mathematicsشامل تھیں۔

واضح رہے کہ دارالمدینہ نےطلبہ کی اردو اور انگریزی لکھائی بہتر بنانے کے لئے پیاری اردو خوش خطی اور انگلش کرسیو رائٹنگ بھی ترتیب دی ہیں۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)