11 دسمبر 2022ء بروز اتوار پاکستان کی تحصیل عمر کوٹ میں  دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نئے پرانے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ میرپور خاص ڈویژن حافظ زین عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے انہیں بھر پور انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ڈویژن نگران نے عمر کوٹ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے لئے اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)