
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ کے 2 مقامات پر 17 دسمبر 2021 ءبروز جمعہ اسکولز میں تربیتی
حلقہ منعقد کیا گیا جس میں 100 طالبات اور 3 ٹیچرز نے
شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اس
تربیتی حلقے کا آغاز تلاوت اور نعت رسول سے کیا گیا ، پرنسپل اسلامی بہن نے اپنے
تاثرات دیتے ہوئے ہر ہفتے اس تر بیتی حلقے کو منعقد کرنے کی اجازت دی کہ ہمارے
بچوں کو بھی اسلامی معلومات حاصل ہوں جس
پر ذمہ دار اسلامی اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن
دیا اور اچھی چھی نیتیں کروائی ۔طالبات
اور ٹیچرز کو تحائف بھی پیش کیے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 23 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کابینہ سطح پر پاکستان نگران نے بذریعہ انٹرنیٹ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ کیا جس
میں زون مشاورتیں، ڈونیشن بکس، شعبہ رابطہ، شعبہ تعلیم،اور دارالسنہ ذمہ داران سمیت
37 اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے بیان سننےکی سعادت حاصل کی۔اس مشورےمیں عاجزی ونرمی کے ساتھ وقت
دیتے ہوئے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔تمام ذمہ داران نےعمل در آمد کی اچھی اچھی
نیتیں پیش کی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 24 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی زون ساؤتھ 2 سرجانی کابینہ ڈویژن 7a میں
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
میں رکن شوری نےدعوت اسلامی کی نئی تقسیم کاری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ”ایک ذمہ
دار کو کیسا ہونا چاہیئےاور نئے تقرر میں ذمہ دار کا انداز کیسا ہو“اس حوالے سے
مدنی پھول دیا۔آخر میں ریجن و زون مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی زون مشاورت نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ ذمہ
داراسلامی بہنوں نے مزید اچھی کوششوں کی
نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2021 ءبروز پیر بلدیہ کابینہ ڈویژن سعیدآباد میں ڈویژن سطح
پر شعبہ اصلاح اعمال کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں 9 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مشورے
میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے تحت ہونے والے کاموں پر کلام کرتے
ہوئے کارکردگی رپوٹ بنانے کا طریقہ اور نیک اعمال کے بستے اور بینرزکی سنتوں بھرے
اجتماع میں مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا نیزتقرریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے
شیڈول کو بر وقت جمع کروانے اور بر وقت رپلائی کرنےکا ذہن دیا۔جس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
*اسی
طرح 18 دسمبر 2021 ء کولیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ذیلی تا کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن شعبہ (اصلاح اعمال) کی ذمہ داران سمیت 29
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مشورے میں خبر گیری کے متعلق مدنی پھول دیئے
شیڈول کو وقت پر جمع کروانے، نیک اعمال میں
موجود سوالات کے جوبات سمجھائے، ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے کارکردگی کو بڑھانے اور
وقت پر کارکردگی دینے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال کےزیراہتمام 25،24،23،20،18دسمبر 2021 ء کو کراچی کے
مختلف علاقوں میں اصلاح اعمال اجتماع
منعقد ہوا جس میں (کوئٹہ کابینہ، بلدیہ کابینہ کے
ڈویژن مواچھ گوٹھ،مہاجر کیمپ، گلستان عطار،انجام کالونی ، ترک کالونی، سرجانی
کابینہ ڈویژن گرین لائن،نیول ،کے ڈی اے، ملیرکابینہ ڈویژن بکرا پیڑھی، ماڈل کالونی علاقہ معین آباد، بن قاسم زون علاقہ
مزار خان جوکھیو گوٹھ اوربن قاسم کابینہ مجید کالونی) شامل ہیں ان مقامات میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 556 رہی۔
اجتماع
پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک ، نعت
و کلام سے کیا گیااور اجتماعی جائزہ لیا گیا،مبلغہ دعوت اسلامی نے نمازِچاشت و اشراق کی فضیلت بتائی مزید مدنی مذاکرہ کی اہمیت و
افادیت کو بیان کرتے ہوئے نیک اعمال کے
مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔جس پر شریک اسلامی بہنوں نے نفل نماز پڑھنے ، مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال بڑھانے کے
لئے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔

وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ
لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةً
ترجمہ
کنز الایمان: اور یاد کرو جب تمہارے رب نےفرشتوں سے فرمایا: میں
زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں۔
(اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی
الْاَرْضِ خَلِیْفَةً :میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں) خلیفہ
اُسے کہتے ہیں جو احکامات جاری کرنے اور دیگر اختیارات میں اصل کا نائب ہوتا ہے
۔اگرچہ تمام انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ
وَالسَّلَام
اللہ پاک کے خلیفہ ہیں لیکن یہاں خلیفہ سے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مراد
ہیں اور فرشتوں کو حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خلافت کی
خبر اس لئے دی گئی کہ وہ ان کے خلیفہ بنائے جانے کی حکمت دریافت کریں اور ان پر خلیفہ
کی عظمت و شان ظاہر ہو کہ اُن کو پیدائش سے پہلے ہی خلیفہ کا لقب عطا کردیا گیا ہے
اور آسمان والوں کو ان کی پیدائش کی بشارت دی گئی۔ (تفسیر صراط
الجنان،سورہ بقرہ، آیت 30)
حضرت
سیدنا آدم علی
نبینا وعلیہ الصلوۃ و السلام کے متعلق چند معلومات سے عاشقان رسول
کو آگاہ کرنے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے اس ہفتے رسالہ ”حضرت آدم علیہ السلام کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”حضرت آدم علیہ السلام کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھ
یا سُن لے اُسے ”فیضان حضرت آدم علیہ السلام“سے
مالا مال فرما اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اُس سے راضی ہوجا۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

تفسیر،حدیث اور فقہ کی طرح
تصوّف بھی اسلامی علوم میں شامل ہےیہی وجہ
ہے کہ دیگرعلوم کی طرح علمِ تصوف کو حاصل کرنے کے لیے بھی شیخِ کامل کی بارگا ہ میں حاضری دی جاتی ہے اوران کی صحبت میں
رہ کراس کےحصول میں آنے والی دشواریوں کو
عبور کیا جاتاہے۔چونکہ مشائخ کرام رَحِمَھُمُ اللہ السَّلام اپنےملفوظات میں لوگوں کا ظاہری و باطنی علاج اوراللہ پاک کی بارگاہ میں درجۂ
قبولیت پانےکےنسخے تجویز کرتے ہیں اس لیے
نصابِ تصوف میں ”ملفوظات “ کو نہایت اہم
مقام حاصل ہے۔ملفوظات پر مشتمل کتب سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے اِن اُصولوں کو پیشِ نظر رکھئے :(1)یہ
یقین کرلیجئے کہ”ملفوظات“ پر مشتمل
کتاب میں واقعی انہی بزرگ کے اقوال ہیں یااُن سے منسوب ہے؟یاد رکھئے!غیر مستند ،جعلی اور غیرمحقَّق
نسخے کاانتخاب آپ کواولیائے کرام رَحِمَھُمُ اللہ السَّلام سے بدظن اور قلبی اضطراب میں مبتلا کرسکتا ہے۔(2)”ملفوظات “زبا ن و
بیان کی بے ساختگی اور عام فہم اسلوب کی
بناء پر عوام و خواص میں مقبول رہے
ہیں اور اِ ن کی ایک سے زائد نقلیں بھی تیار ہوتی رہی ہیں جس کی وجہ سے غلطیوں کا راہ پاجانا بعیداِز امکان نہیں لہٰذااگرکوئی ملفوظات میں خلافِ شریعت بات دیکھیں تو صاحبِ ملفوظ یا مرتّب سے بدگمان ہونے کے
بجائےاِسے ناقلین کی بے توجہی یاتحریف و الحاق تصورکیجئے ۔ (3)بسااوقات ایسے”ملفوظات “بھی نظرسے گزریں گےجو بظاہرسخت معلوم ہوں گے،ایسے موقعے پریوں ذہن بنائیے کہ اِن ملفوظات
کے ایسے معنی نکلتے ہوں گے جس تک ہمارے فہم کی رسائی (سمجھنے کی صلاحیت)نہیں یا یہ ملفوظ ایسی کیفیت اور غلبہ حال میں ادا ہو ا ہوگا کہ جس میں شرعی احکامات لاگو ہی نہیں ہوتے ۔(4)دیگر علوم کی طرح تصوف کی بھی اپنی اصطلاحات ہیں جن کا استعمال ملفوظات میں جا بجا کیا جاتا
ہےلہٰذا اُن اصطلاحات سے آگاہی آپ کو معنیٔ مراد تک پہنچانے میں نہایت معاون ثابت ہوگی۔(5)ملفوظات میں جابجا باطن سےمتعلق احکامات بیان ہوتے ہیں جس میں بعض فرض، بعض
واجب،بعض مستحب، بعض ناجائز و حرام اوربعض مکروہ ہوتے ہیں لہٰذا اسلوبِ کلام سے عدم
واقفیت ”استنباطِ احکام “میں رکاوٹ پیدا
کرتی ہے، جس کی وجہ سے فرض کو مستحب اور
حرام کو مکروہ سمجھنے کا امکان باقی رہتا ہے اوریہ صورت بسااوقات بے عملی اور بعض دفعہ
ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا سبب بن جاتی
ہے ۔اسی لیے ان احکامات کو سمجھنے اور
طریق ِ استنباط جاننے کے لیے برسوں مشائخ کرام رحمہم اللہ السلام کی صحبت میں حاضری دینا ضروری ہے ،فقط چندکتب ِّ تصوف کے مطالعے
سے یہ ملکہ (صلاحیت)پیدا ہونا ناممکن نہیں تو مشکل
ترین ضرور ہے ۔(6)مشائخِ کرام در
اصل روحانی طبیب ہیں اور مرض دیکھ کر دوا تجویز فرماتے
ہیں لہٰذا اگرکسی بزرگ کے الگ الگ نوعیت کے ملفوظات نظر سے گزریں تو ایسی صورت میں انہیں متضاد سمجھنے کے بجائے ایک مرض
کی دو دوائیں یاجداجدا طریقہ ٔ علاج تصور
کیجیے ۔
ان چھ اصولوں کی روشنی میں بزرگوں کے”ملفوظات“کامطالعہ کیا جائےتو اللہ پاک کی رحمت سے یہ اصول علم و معرفت کے شائقین کے لیے تسکینِ ذوق اورعقل پرستوں (Rationalists) کے لیے ہدایت و
رہنمائی کے اسباب ثابت ہوں گے ۔
تحریر:
مولاناناصرجمال عطاری مدنی
اسکالرالمدینۃ
العلمیہ( اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی
)
نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل ٹرانسمیشن کا انعقاد
کیا جائے گا

آج رات(31 جنوری 2021 کو) 12 بجے سے نئے سال 2022ء کا آغاز ہونے جارہا
ہے۔اس نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں دنیابھر میں جہاں ہزاروں لاکھوں افراد گناہوں بھری تقریبات منعقد کرتے
ہیں اور گناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں وہیں دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کو گناہوں بھرے ماحول
سے بچانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان محفل کا اہتمام کرتی ہے جہاں عاشقانِ رسول درود پاک پڑھ کر نئے سال کا آغاز کرتے ہیں۔
آج رات بھی نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل ٹرانسمیشن
کا انعقاد کیا جائے گا۔
پروگرام کا آغاز رات 10 بجے ہوگا جس کی میزبانی (Hosting) نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے جبکہ امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی بیرونِ ملک سے براہِ راست ٹرانسمیشن میں شرکت
فرمائیں گے۔ یہ ٹرانسمیشن مدنی چینل پر براہِ راست دکھائی جائے گی۔
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ جن اسلامی
بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ آنا ممکن ہو وہ یہاں آکر یا مدنی چینل کے ذریعے اس محفل میں شرکت فرمائیں اور امیر اہل سنت کے ہمراہ نئے سال کا آغاز نیکیوں بھرے انداز سے کریں ۔
دہلی ریجن
جموں زون میں مختلف مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات کی کارکردگی

مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق
مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فر مان پر عمل کر تے ہو ئے ملک
ہند، دہلی ریجن،جموں زون کی تمام کابینہ
میں 35 مقامات پر 26 دسمبر 2021 ءکو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 634 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور
دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2021ء کو
دہلی ریجن، جموں زون کے شہر راجوری میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا
گیا جس میں تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و
اصلاحی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
مرادآباد
زون کے شہر بھوجپور اور جسپور میں اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کی شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی
بہنیں )
کے تحت 26 دسمبر 2021 ء کو ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر بھوجپور اور جسپور میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 91 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو گناہوں سے بچنے،آسانی سے نیکیاں
کرنے نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت
کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ مزید ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی بھی
ترغیب دلائی۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں ) کے
تحت 28 دسمبر2021 ء کو دہلی ریجن ساؤتھ کشمیر اور جموں زون کے شہر راجوری، گھراٹی،
پامپور، پلوامہ، سوپیان میں اصلاح اعمال اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 101
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو دہلی ریجن ساؤتھ کشمیر زون میں مختلف مقامات پر علاقائی
دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا
جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔