10 دسمبر2022ء  بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی شعبہ آئمہ مساجد کے سٹی،ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت چلنے والی مساجد میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ان میں مدنی کورسز کروانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئےنیز شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)