22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شعبہ
کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
Mon, 3 Jan , 2022
2 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں) کی جانب سے 31دسمبر 2021 ءکو ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سڈنی، یوکے
، تنزانیہ،کینیا،بنگلہ دیش،موزمبیق اور موریشس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شعبہ کفن دفن کی عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے سابقہ سال 2021ء کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اضافے
پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی اور
کمزوری پر ان کو آئندہ بچنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ اس کے علاوہ مدنی مشورے میں
میلبرن میں شعبہ کفن دفن پر اسلامی بہن کا تقرر کیا جبکہ نیوبی، ممباسہ،ڈھاکہ(ریجن) اور راج شاہی( ریجن) میں ایک ماہ کے ہدف پر تقرر ی مکمل کرنے کا ہدف
دیا ۔