محمد طلحٰہ خان عطاری (درجہ ثالثہ جامعۃ المدینہ
فیضان خلفائے راشدین، راولپنڈی)
صحابۂ
کرام علیہمُ الرّضوان کے مابین محبّت و الفت کی بہت پیاری فضا تھی، اسی کا ایک
مظہر خلیفۂ اوّل حضرت سیدنا ابوبکر صدّیق رضی اللہُ عنہ اور خلیفہ ٔ چہارم حضرت
سیّدنا علیُّ المرتضیٰ رضی اللہُ عنہ کے درمیان محبت کا رشتہ تھا اس کا اندازہ اس
بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت سیدنا علیُّ المرتضیٰ رضی اللہُ عنہ کئی مواقع پر
شانِ صدّیقِ اکبر بیان فرمایا کرتے تھے جیسا کہ ایک موقع پر حضرت علی رضی اللہُ
عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کی بہادری کے بارے میں فرماتے ہیں:
بدر کے روز ہم نے حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی خدمت اور حفاظت کے لئے سائبان بنایا، ہم میں سے کوئی بھی آگے نہ
بڑھا سوائے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہُ عنہ کے جوننگی تلوار لئے حضور نبیِّ کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پاس کھڑے ہو گئے اور کوئی کافر آپ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے قریب نہ پھٹکا اسی لئے ہم میں سب سے زیادہ بہادر حضرت سیدنا
ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ ہیں۔ ( کنز العمال، 6/235،حدیث:35685 ملخصاً)
حضرت
علی رضی اللہُ عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کے جذبہ ٔ ایمان کے بارے میں
فرماتے ہیں:خدا کی قسم حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کی حیاتِ طیّبہ کا ایک لمحہ
آلِ فرعون کے مؤمن جیسے شخص کے ہزاروں لمحات سے بہتر ہے۔ ارے وہ شخص (آل فرعون کا
مؤمن) تو اپنے ایمان کو چھپایا کرتا تھا اور یہ پاکیزہ ہستی اپنے ایمان کا علانیہ
اظہار کرتی تھی۔
(
مسند البزار،3/15،حدیث:761 ملخصاً)
دینی
اور دنیاوی معاملات میں بھی حضرت علی رضی اللہُ عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ
عنہ کو فوقیت دیتے تھے چنانچہ فرماتے ہیں کہ حضور نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کو لوگوں کی امامت کا حکم دیا
جبکہ میں اس وقت موجود تھا اور بیمار بھی نہیں تھا، ہم دنیاوی امور کے لئے اس
شخصیت کے انتخاب پر راضی ہوگئےجس پر حضور نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے ہمارے لئے دینی امور میں رضا مندی کا اظہار فرمایا۔
(کنز العمال،6/230،حدیث:35665)
جب
خلافت کی بات آئی تو حضرت سیدنا علیُّ المرتضیٰ رضی اللہُ عنہ نے واضح طور پر
ارشاد فرمایا:غور سے سُن لو! ہم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کو ہی خلافت کا
اہل سمجھا ہے۔
(المستدرک4/27،حدیث:4519ملخصاً)
شیرِ
خدا کے بیٹے حضرت سیدنا محمد بن حنفیہ رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے
والد گرامی سے پوچھا: نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد لوگوں میں سب
سے افضل کون ہے ارشاد فرمایا :ابوبکر رضی اللہُ عنہ۔ (بخاری،2/522،حدیث:3671)
ظاہر
ہے کہ کسی کی محبت دل میں ہو تو ہی تعریف کی جاتی ہے اور ان پاک ہستیوں سے تو جھوٹی
تعریف کا گمان ہی نہیں کیا جا سکتا لہٰذا ان تمام فرامینِ شیرِ خدا سے واضح ہوتا
ہے کہ حضرت سیّدنا علیُّ المرتضیٰ کو حضرت سیّدنا صدیق اکبر سے بےپناہ محبت تھی جو
حضرت صدّیقِ اکبر کی شان بیان کرنے پر ابھارتی تھی۔ رضی اللہُ عنہما
اللہ
پاک ہمیں ان دونوں ہستیوں اور تمام صحابہ واہلِ بیت کی پکی سچی محبت عطا فرمائے۔
اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء کو دہلی ریجن جموں زون کے شہر پونچھ،راجوری اور
بھٹھنڈی میں 19 مختلف مقامات پر علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 60
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا
جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
گزشتہ دنوں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت ریجن ذمہ دار شکیل عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں کوٹ رادھا کشن کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے ڈونیشن کاؤنٹر زکا وزٹ کیا۔
اس دوران ریجن ذمہ دار نے کاؤنٹرز ذمہ داران سے
گفتگو کرتے ہوئےعطیات بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مینول و سافٹ ویئر کے
نظام کے بارے میں بتایا۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 کاموں میں شمولیت اختیار
کرنے کا ذہن بھی دیا۔
اسی طرح رکنِ زون جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری
نے دینی کاموں کے سلسلے میں جوہر ٹاؤن کابینہ
کے بستے کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے متعلق گفتگو
کرتے ہوئے 12 دینی کاموں اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ
سپروائزر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ
المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت قصور کابینہ میں قائم جامع مسجد تاج میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رات کے ناظمین
نےشرکت کی۔
اس دوران ضلع ذمہ دارصغیر عطاری نے مساجد کے
مدارس اور نئےمدرسین کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ناظمین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس
مدنی مشورے میں قصور تحصیل کے ذمہ دار علی
رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
کُتُب بینی یا مطالعہ کا شوق انسا ن کو کبھی
تنہا نہیں کرتا کیونکہ کتاب انسان کی
بہترین دوست ہے جو تنہائی کی وحشت میں لذت وصال کا کام دیتی ہے۔اسی لئے ہر دور میں
مطالعۂ کُتُب ہر صاحبِ علم حضرات کا بہترین مشغلہ رہا ہے۔
اسی سلسلے میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے بھی اس کُتُب بینی کے مشغلے کو اسلامی مطالعۂ کُتُب سانچے میں ڈھال کر المدینہ لائبریری ویب بیس سافٹ ویئر متعارف کروایا ہے۔اس سافٹ ویئر میں اہل ِعلم حضرات اور طالبِ علم کے ذوق کے پیش
نظر کتابوں کو مختلف اسلامی موضوعات کے تحت رکھا گیا ہےنیز ہر موضوع سے متعلق اسلامک ریسرچ سینٹر دعوت اسلامی (المدینۃ العلمیہ) کی پیش کردہ کتابوں کو حروف تہجی کےمطابق ترتیب وار پیش کیاگیا ہے۔
سینکڑوں کُتُب پر مشتمل اردو زبان میں پہلا ویب
بیس سافٹ ویئر کی سب سے بڑی خوبی اس کا سرچنگ آپشن ہے جہاں آپ
کسی بھی اسلامی موضوع پر نا صرف کتاب سرچ کرسکتے ہیں بلکہ کسی بھی موضوع سے متعلق کوئی لفظ بھی سرچ کریں تو بےشمار
الفاظ کا ذخیرہ آپ کے مطلوبہ سرچ کے ساتھ سیکنڈوں میں ظاہر ہوجائےگا۔
واعظین، خطبا، علمائے کرام، طلبۂ کرام نیز مدرسین
کے لئے بھی اب موبائل کے ذریعے اس سافٹ ویئر کا استعمال کرنا آسان ہوگیا ہے۔گوگل پر جاکر www.dawateislami.net/bookslibraryلکھ کر علمی خزانے سے خود بھی مستفید ہویں اور دیگر عاشقانِ رسول کو بھی اس
کارِ خیر کی دعوت دیں۔(رپورٹ:نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 29نومبر بروز بدھ پاکستان مجلس مشاورت نگران نے پاک
سطح شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ کیا۔ ”نئی تنظیمی پالیسی
کے حوالے سے ذمہ داران کی تقرریاں کیسے کی
جائیں، فعال اسلامی بہنوں کو آگے لایا جائے“ اس حوالے سے تربیت فرمائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 28 نومبر 2021 ءبروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے راولپنڈی اڈیالہ میں قائم دارالسنہ میں کورس
کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان ”
ریاکاری “کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کام
کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر 2021 ءبرزو پیر کراچی بن قاسم زون
قائد آباد میں ریجن سطح کا انلائن مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 زون مشاورت اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کےمدنی پھول دیتے ہوئے ٹیسٹ کے تعلق سے بھی کلام
کیا اور ہر ڈویژن سے کم از کم ایک ٹیسٹ لینے کا ہدف دیا ،ساتھ ہی کفن دفن کے بینرز
آویزاں کئے جانے کی بھی ترغیب دلائی۔ زون مشاورتوں نے ہر ڈویژن سے کم از کم ایک
ٹیسٹ لینے اور بینرز آویزاں کرنے کی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی کے مختلف شہروں (نصیرآباد دستگیر،اورنگی ٹاؤن، سخی
حسن ،محمودآباد ،فقیرا گوٹھ کے علاقےشبیر
چوک ، قائد آباد )میں 23،20،18 دسمبر 2021 ءکو تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے جن
میں 84 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے میت کو غسل دینے کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ تفصیلاً
بتایا نیز غسلِ میت میں اِسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بھی بتائے، اسلامی بہنوں
نے تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے اور ٹیسٹ دے کر ذمہ داران کے ساتھ مل کر شعبے
میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں بھی شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام 21 دسمبر 2021 ءبروز
منگل کراچی بن قاسم زون کی کابینہ میمن گوٹھ مزار خان جوکھیو گوٹھ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں مدرسات اور ذمہ دار سمیت کم و بیش 175 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو مدنی پھول
دئیے، مدرسات کی تربیت کرتے ہوئے فالو اپ بھی لیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے
قرآنِ پاک پڑھنے کے جذبات کا اظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ کے 2 مقامات پر 17 دسمبر 2021 ءبروز جمعہ اسکولز میں تربیتی
حلقہ منعقد کیا گیا جس میں 100 طالبات اور 3 ٹیچرز نے
شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اس
تربیتی حلقے کا آغاز تلاوت اور نعت رسول سے کیا گیا ، پرنسپل اسلامی بہن نے اپنے
تاثرات دیتے ہوئے ہر ہفتے اس تر بیتی حلقے کو منعقد کرنے کی اجازت دی کہ ہمارے
بچوں کو بھی اسلامی معلومات حاصل ہوں جس
پر ذمہ دار اسلامی اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن
دیا اور اچھی چھی نیتیں کروائی ۔طالبات
اور ٹیچرز کو تحائف بھی پیش کیے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 23 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کابینہ سطح پر پاکستان نگران نے بذریعہ انٹرنیٹ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ کیا جس
میں زون مشاورتیں، ڈونیشن بکس، شعبہ رابطہ، شعبہ تعلیم،اور دارالسنہ ذمہ داران سمیت
37 اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے بیان سننےکی سعادت حاصل کی۔اس مشورےمیں عاجزی ونرمی کے ساتھ وقت
دیتے ہوئے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔تمام ذمہ داران نےعمل در آمد کی اچھی اچھی
نیتیں پیش کی۔
Dawateislami