دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 24 دسمبر
2021 ءعلاقہ لياری جمعہ بلوچ میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں کابینہ مشاورت نے شرکت
کی۔ قرآن کریم کی تلاوت سے اجتماع ِپاک کا
آغاز ہوااور نعت ِ رسول ﷺپڑھی گئی ، نزع
کے موضوع پر بیان ہوا، غسلِ میت میں اسراف
سے بچنے کے مدنی پھول بتائے گئے اور غسلِ میت کا عملی طریقہ بھی بتایا
گیا ۔ اجتماع میں تقریبا9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اورایک اسلامی بہن نے تاثرات
دیتے ہوئےدوبارہ شرکت کرنے اور
اپنا وقت دینے کی نیت کی۔دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں سے بھی نیک کاموں کی نیتیں لی گئ۔
*اس
کے علاوہ17 دسمبر 2021 ءکابینہ گلشن ڈویزن بہادرآباد میں غسل میت کی تر بیت ہوئی، تقریبا 8 اسلامی بہنوں نے غسل و كفن كاعملی طریقہ ،اسراف اور مستعمل پانی کے مدنی پھول سمجھائے۔ اسلامی
بہنوں نے اچھے تاثرات دیئےاور 2 اسلامی بہنوں نے معاونت کے طور پر کام کی نیت کی۔