دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2021 ءکے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی   5 مختلف ڈویژنز (اوبرن، بلیک ٹاؤن، ليكمبا، ليورپول اور روکڈیل) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے مدنی مذاكره كى اہمیت اور افادیت کے موضوع پر بیانات کئے نیز اصلاح اعمال اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے 75 تربیتی مدنی پھولوں میں سے چند مدنی پھول بیان کئے۔ مزید نیک اعمال کی ترغیب میں نماز چاشت اور اشراق کے فضائل بتاتے ہوئے نماز اشراق و چاشت پڑھنے کا ذہن دیا ۔