21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت یوگینڈا کے
ایک ٹاؤن کوبوکو کی ویسٹ نائل کابینہ میں تین
دن کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس مدنی قافلے میں شرکا نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ چوک درس اور مسجد درس سمیت دیگر
دینی کاموں کا بھی سلسلہ رہا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔بعدازاں شرکائے
قافلہ نے 28، 29، 30 جنوری 2022ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاہد
منظور یوگینڈا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)