پچھلے دنوں بہاولپور میں ایم پی اےحاصل پور چوہدری محمد افضل گِل کے والد طبیعت خراب ہونے کے سبب ایک نجی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ ( icu) میں ایڈمٹ تھے۔اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصیات اور رابطہ برائے تاجران کےڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے محمد افضل گِل سے ملاقات کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے اُن کے والد کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی جس پر محمد افضل گِل نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء کو آن لائن تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں مڈلینڈ اور ویلز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ان میں مزید بہتری لانے پر کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بریشیا اور بولوگنا Brescia & Bologna اٹلی میں آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں اہداف دیئے۔


29 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دینی امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمایا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے 28 دسمبر 2021ء بروز منگل اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عطاالرحمٰن، مختیار کار عیسیٰ پلیجو، آفس اسسٹنٹ حامد خان اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ لانڈھی کا بھی وزٹ کیا، اس دوران شہزاد اور آصف سے ملاقات کی نیز جامعۃ المدینہ جمالِ مصطفیٰ کی تعمیراتی معاملات کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کیپٹن  رضا نے دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی بہاؤالدین میں حاضری دی جس پر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کیپٹن کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم فنانس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خانیوال روڈ  ملتان میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”محبت رسول ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شخصیات (جن میں ڈپٹی کمشنر محمد شاہد، DPO دفتر میں DSP ہیڈکواٹر خالد رنجھا ، انسپکٹر شہزاد، ریسکیو 1122 کے دفتر میں ڈسٹرک آپریشن آفیسر سہیل اور ڈسٹرک ایڈمن آفیسر ذیشان شامل تھے) سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سادات کالونی ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔

آخر میں محمد ثوبان عطاری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔


پچھلے دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کے تمام معلمین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس میں مساجد کے درس ومدارس المدینہ کو مضبوط کرنے اور عاشقانِ رسول کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رادھا کیشن کے تحصیل نگران منہال عطاری سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔

واضح رہے یکم فروری 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹ رادھا کیشن میں ’’رہائشی معلم مدنی قائدہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب، لاہور کےعلاقے راج گڑھ کی جامع مسجد اقبال میں دعوت اسلامی کے شعبے روحانی علاج کے تحت دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”مصیبتوں پر صبر کرنے اور صبر کرکے اجر عظیم کمانے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔