دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29دسمبر2021ء بروز بدھ جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ’’والد کی خدمت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور والدین کی نافرمانی سے بچنےکے بارے میں احادیث بتاکر ان کی خدمت کے بارے میں علماء کرام کے فرمان بھی بتائے نیز سنن و آداب کے حلقے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے سے کپڑے پہنے کی سنتیں اور آداب بیان کئے۔