دعوت
اسلامی کےزیراہتمام آسٹریا کے شہر
ویانامیں 29 دسمبر 2021 ءکو بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریبا 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’تبرکات کی برکتیں‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
انبیاء کرام علیہ
السلام
کے تبرکات کی برکتوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں نیز دعوت اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور
دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
٭اسی
طرح 27دسمبر2021 ء کو آسٹریا کے شہر ویانا میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ایمان پر خاتمہ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اپنے
ایمان کی سلامتی اور اس کی حفاظت کرنے کا ذہن دیا۔فقہ میں کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے’’ قضا ئےعمری ‘‘ کے بارے میں بیان کیا۔