دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 13 دسمبر2021ء بروز پیر کو بذریعہ انٹرنیٹ جنوبی کوریا کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہدف بنا کر کام کرنے کےمدنی پھولوں پر کلام ہوا۔

علاوہ ازیں بنگلہ زبان میں اسلامی بہنوں میں دینی کام کے حوالے سے بات ہوئی اور برج کمیونٹی کے لئے کورین زبان میں کورس کروانے کا ہدف طے کیا گیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کے جو پچھلے اہداف دیئے تھے وہ مکمل ہونے پر حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ مزید کفن دفن ٹیسٹ دینے کے اہداف بھی دیئے۔