دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت جرمنی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک کا آغاز حمد اور نعت رسول ﷺ سے ہواپھر رسالہ نیک اعمال سے اجتماعی جائزہ کروایا گیا ۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’مدنی مذاکرہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نےبتایا کہ مدنی مذاکروں سے عقائد واعمال اور ظاہروباطن کی اصلاح، محبت الہی وعشق رسول کی لازوال دولت کا لاجواب خزانہ ہاتھ آتا ہے۔ مزید انہوں نے اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے اشراق و چاشت نماز کے فضائل بتائے جس پر سب اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔