9 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی
بہنیں) کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں CTG
ریجن کی ہل ٹریک زون میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ علاقائی دورہ کرنے اورہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
٭اسی طرح شعبہ
علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کےتحت
پچھلے دنوں چٹاگانگ ریجن کی CTG موہنگر زون کی کرنافلی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔وہاں پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔