دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر2021ء بروز جمعرات کو بذریعہ انٹرنیٹ چائنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ’’سب سے یکساں تعلقات رکھنے‘‘ کے موضوع پر مدنی پھول دیئے گئے نیز مقامی اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے کلام ہوا۔ مزید برج کمیونٹی کے بچوں میں کورسز کروانے کے حوالے سے بات ہوئی اور مقامی زبان سیکھنے کے سے متعلق ترغیب بھی دلائی گئی۔