تنزانیہ دارالسلام کے 2 علاقوں اور امریکہ کے شہر سیکرامنٹو
میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرے اہتمام 24دسمبر 2021 ء کو تنزانیہ
دارالسلام کے 2 علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 28 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’تبرکات
کی برکتیں ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 دسمبر 2021ء کو امریکہ کے شہر سیکرامنٹو میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم
و بیش 28 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ’’تبرکات کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تبرکات کی
برکتوں پر اہم نکات پیش کئےمثلاً تبرکات میں
شفاء ہےنیز اللہ کے محبوب بندے اور ان کے تبرکات کا قراٰ
ن پاک میں بھی ذکر ہے۔ مزید اسلامی بہنوں کو ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب سکھائی گئیں اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /پڑھانے کا ذہن دیا گیا۔