دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 11
دسمبر 2021 ء کوریجن سطح پر زون مشاورت نے
بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں کارکردگی کے مدنی
پھولوں پر کلام کرتے ہوئے تعویذات تحریر کرنے، مریضوں پر انفرادی کوشش کرنے،رسالہ
کارکردگی وقت پر دینے، مَحرَم کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے،مدنی بہار وصول کرنے
اور صدقہ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 11 دسمبر 2021 ءکوکراچی بہار کالونی لیاری کابینہ کراچی کے
علاقے مندرہ میں غسلِ میت️ تربیتی اجتماع
ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن مشاورت کفن دفن ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت تقریباً 23 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ مشاورت کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت
کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ہم کسی کو
نزع کی حالت میں پائیں تو ہمیں کیا کرنا
چاہیئے؟ اور اس کے علاوہ غسلِ میت دیتے وقت پانی کو مستعمل ہونے سے بچانے اور پانی کا اسراف کرنے سے بچانے کے مدنی
پھول بھی بیان کئے۔ نیز غسل میت کا پریکٹیکل
طریقہ بھی کرکے دکھایا۔
دعوت اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021 ءکو کراچی کے
علاقے آرام باغ صدر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس ميں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ” موت کی تیاری “کے
حوالے سے بیان کیا اور ”ایک
مبلغہ دعوت اسلامی کو کیسا ہونا چاہیے “کے موضوع پر بھی مدنی پھول دیئے۔ کابینہ نگران نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر ان کا حل بتایا اور دینى
كاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے وقت
پر کارکردگی دینے اور باہمی رابطے میں رہنے کی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 14
دسمبر 2021 ء کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس
میں کابینہ مشاورت، شعبہ علاقائی
دورہ اور کابینہ مشاورت شعبہ محبتیں بڑھاؤ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اسلامی بہنوں نے گھر گھر جا کر سنتوں بھرے
اجتماع کی دعوت دی اور اجتماع پاک میں آنے
اور دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور اچھی اچھی نیتیں کروائیں نیز
رسائل بھی تقسیم کئے۔
لیاقت آباد کابینہ عزیز آباد میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13 دسمبر 2021
ء کوکراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ
کے علاقہ عزیزآباد میں کابینہ وڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں مبلغہ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کے شیڈول کا جائزہ لیا اور آئندہ دینی کام کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے نیز دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹ نکات بتائے اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 13دسمبر
2021ءبروز پیر کراچی ایسٹ زون 2 گلستانِ جوہر کابینہ ڈویژن بھٹائی آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات
نے شرکت کی ۔
مشورے میں شارٹ کورسز زیادہ مقامات پر کروانے اورآن
لائن کورس کروانے پر کلام ہوا اور جہاں اس
شعبے کی ذمہ دار مقرر نہیں ہیں وہاں شعبہ ذمہ دار بنانے کا ہدف دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت 13 دسمبر2021ء بروز پیر نیو کراچی
کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 70اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن و
زون سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو شعبےکے دیگر دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے
شعبے پر تقرر بھی کیا اور شخصیات اور اداروں میں جا کر دعوت اسلامی کے
پیغام کو عام کرنےکا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے تعاون کرنے کے لئے اچھی اچھی
نیتوں کو بھی پیش کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 9
دسمبر 2021 ءبروز جمعرات بن قاسم زون قائدآباد
کابینہ ڈویژن قائد آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبے کے مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں مخلصی سے کام
کرنے غیبت، جھوٹ اور چغلی سے بچنے کی ذہن
سازی کی نیز شعبے کی تقرریاں مکمل کرنےپرکلام کیا اور اس سلسلے میں کئےجانے والے
سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ اس دوران 3دن کے لئے رہائشی کورس کروانے کے متعلق بھی
مدنی پھول دیئے۔ اسلامی بہنوں نے تقرریاں مکمل کرنے اور سالانہ مشورے کی تیاری
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو کراچی
ایسٹ زون 2 صدیق آباد کے مقام پر ہونے والے رہائشی کورس میں ملک و بیرون ملک سے
آنے والی اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا۔ شعبہ روحانی
علاج کی زون و مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے تعویذات عطاریہ کابستہ لگایا جس
سےتقریباً 65 اسلامی بہنوں نے 455تعویذات لئے ۔
بلدیہ
ٹاؤن کابینہ میں شعبہ تعلیم کے
تحت لیڈی ڈاکٹرز اور ٹیچرز کے درمیان میٹ اَپ کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 14 دسمبر
2021 ءبروز منگل کراچی ساؤتھ زون 1 بلدیہ
ٹاؤن کابینہ میں لیڈی ڈاکٹرز، ٹیچرز اورمیڈیکل طالبات کے درمیان میٹ اَپ رکھا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میٹ اَپ میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نماز کی ادائیگی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن
لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔ مزید انہیں عملی طور پر دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2021ء
بروز پیر قائدآباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی ، ڈویژن KEPZ اور بھینس کالونی میں ماہانہ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران ومشاورت سمیت 23 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق
کلام کیا اور دینی کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے کمزوریوں کو دور کرنے، وقت پر کارکردگی دینے، نیز شعبہ اصلاح اعمال کے
تحت کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ڈپٹی کمشنر
چنیوٹ محمد عاصم جاوید، ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن بلال افتخار کیانی، ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر ریونیو سید نذارت علی شاہ، چیئرمین ضلع کونسل چنیوٹ چوہدری ثقلین احمد سجنکا،
چیئرمین MC چنیوٹ مہر خالد محمود آرائیں، ضلعی صدر PTI چنیوٹ
میاں محمد شوکت تھہیم، ڈی ایس پی لیگل چنیوٹ ملک افضل شیر کالرو، چیف آفیسر ضلع
کونسل چنیوٹ ملک ظفر عباس کھوکھر، چیف آفیسر MC چنیوٹ
رانا محمد نواز، ایس این اے چنیوٹ مہر عمر حیات سپرا، سپرنٹنڈنٹ ریونیوملک محمد
امتیاز کھوکھر، پی اے ٹو ڈپٹی کمشنرملک ریاض حسین، سپرنٹنڈنٹ ڈی پی او آفس توقیر حیدر
شاہ بخاری شامل تھے۔
ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
چنیوٹ میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حامی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami