اسلام اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ
اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس
شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے
تحت نومبر 2021ء میں 8ہزار 466 ، کتب اور 6لاکھ 47ہزار 766 رسائل تقسیم کئے گئے۔
عوام
کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے
مجلس مکتبۃالمدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت ورق کے ساتھ کتب
ورسائل شائع کرتی ہے اور ان کے حصول کی
آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے
میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے
اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اورمدرسۃ المدینہ بالغات میں مکتبۃالمدینہ کے
اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت نومبر 2021ء پاکستان بھرمیں
لگائے جانے والےمکتبۃ المدینہ کے اسٹال کی کارکردگی:
سنتوں بھرے اجتماعات میں اسٹال کی تعداد :6ہزار273
مدرسۃالمدینہ
بالغات میں اسٹال کی تعداد :2ہزار
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں اسٹال
کی تعداد :441
دارالسنہ
میں اسٹال کی تعداد: 10
30دسمبر کو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں جانشین امیر اہلسنت حاجی عبیدرضا عطاری بیان فرمائیں گے
حضرتِ
سیدنا عبداللہ بن عَمرو رضی اللہ عنہما سے روايت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ
لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمايا ”تھوڑا علم زیادہ
عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ پاک کی عبادت کرناہی کافی ہے
اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے“۔ (طبرانی اوسط ، با ب المیم، رقم ۸۶۹۸، ج ۶،
ص۲۵۷)
حضرتِ
سیدنا حذیفہ بن یَمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سید المبلغین، رحمۃ اللعلمین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلّم
نے ارشاد فرمایاکہ” علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا
بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے“۔ (طبرانی
اوسط ، رقم ۳۹۶۰،ج ۳
،ص ۹۲)
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی بھی مسلمانوں کو علم دین سیکھنے کے لئے مختلف
مواقع فراہم کرتی ہے۔ ان میں سے ایک ایونٹ ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع بھی ہے جو باقاعدگی
سے ہر جمعرات بعد نماز عشاء منعقد ہوتا ہے۔ ان اجتماعات میں اراکین شوریٰ اور
مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔ بیان کے بعد ذکر و اذکار، رقت
انگیز دعا اور رات آرام کے بعد نماز تہجد ادا کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اجتماع میں
رات گزارنے والے بعض عاشقان رسول نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کے بعد نیکی کی
دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں بھی سفر کرتے ہیں۔
اس
ہفتےبھی 30 دسمبر 2021ء بروز جمعرات دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی
چینل پر بعد نماز عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پرہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائیگا
جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ اورنگی ٹاؤن کی
جامع مسجد سبحانی سیکٹر 15، نزد 13 نمبر بس اسٹاپ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ محلہ شفقت آباد منڈی بہاؤ الدین میں رکن شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری اور جامع مسجد محمدی حنفیہ سوڈیوال، لاہور میں مولانا محمد ثوبان
عطاری کا بیان ہوگا۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے ذمہ داران نے رئیس المناطقہ مولانا مفتی سلیمان رضوی صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کی جانے والی تعلیمی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے
ہوئے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔
بعدازاں مفتی سلیمان رضوی صاحب نے دعوتِ اسلامی
کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ
اہتمام لاہور کے جامع مسجد صدیقیہ گلشنِ راوی میں مدنی قافلہ گیا جس میں مختلف
اداروں کے آنرز، ٹیچرز، پروفیسرز اور یونیورسٹیز کے پی ایچ ڈی و ایم فل اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت
لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگا جس میں پاکستان کے
مختلف شہروں ( مانسہرہ
، ڈیرہ اسماعیل خان اورKPK ) سے آئے ہوئےکم و بیش 32 ٹیچرز
اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے حلقے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے درمیان
تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کیلگری، البرٹا کینیڈا میں نئے مدنی مرکز ”فیضان مکہ“ کا افتتاح
ہوا۔
افتتاح
کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عبادت و
ریاضت کے ذریعے اس مرکز کو آباد کرنے کا ذہن دیا۔
حاجی فضیل عطاری کا جامعۃ المدینہ مونٹریال میں تعمیراتی
کاموں کا جائزہ
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے جامعۃ المدینہ
مونٹریال ، کینیڈا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عمارت کے تعمیراتی کاموں کا
جائزہ لیا۔
حاجی
فضیل عطاری نے ذمہ داران سے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے دعافرمائی۔
اس
موقع پر نگران کینیڈا دعوت اسلامی محمد عابد عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم ویسٹ مڈلینڈ یوکے کے زیر اہتمام سمتھ وِک Smethwick،
ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں یوتھ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے
شرکت کی۔
نگران
شعبہ تعلیم ویسٹ مڈلینڈز یوکے کے نگران افتخار عطاری نے ”چوری، ڈکیتی، چوری کے
نتائج اور ان حالات سے بچنے کے بارے میں بیان کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر نگرانِ
ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی نے دینی کاموں کےسلسلے میں پتوکی کے نظام پورہ
گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پھول منڈی
میں چوک درس دیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور
نورانی مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے ایڈووکیٹ حاجی محمود
عطاری کی تائی امی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ برمنگھم
پارٹ ٹائم کے طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ برمنگھم پارٹ ٹائم کے طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا ۔
دینی
حلقے میں طلبہ کو بیعت اور مرشد کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید بننے
کا ذہن دیا گیا۔
فنانس
ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح ذمہ دار(اسلامی بہنوں) کا 16،15،14 دسمبر 2021 ءبروز منگل شمالی اور جنوبی لاہور کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ریجن، زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران اور کابینہ نگران نے شرکت کی ۔مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا جس میں فنانس کے مدنی پھول سمجھائے گئے ۔
مزید
اسلامی بہنوں کو شعبے کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا گیا ، فنانس
کی تقرری پر اہداف لئے گئے اور شیڈول کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔ نیز رسید برائے ذمہ داران کا فارم استعمال کرنے ، اور ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا گیا۔
Dawateislami