آسٹریلیا
کے شہر سڈنی كی لیور پول ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021 ء کو آسٹریلیا
کے شہر سڈنی کے لیور پول ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامى بہن نے ’’زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان كى۔ اس کے علاوہ اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے اصلاح اعمال
اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورسز میں
داخلہ کرنے کے حوالے سے ترغيب دلائی۔
Sunnah-inspiring Ijtima, conducted in Blacktown
division of Sydney Australia

Under the supervision of Dawat-e-Islami, on 1 December
2021, a Sunnah-inspiring Ijtima,was conducted in the Blacktown division of
Sydney, Australia. Approximately, 16 Islamic sisters had the privilege of
attending this spiritual gathering.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered
Sunnah-inspiring Bayan on Dark grave. After the Bayan, the attendees (Islamic
sisters) were motivated to watch the weekly
Madani Muzakra, read weekly booklet, participate in Islah-e-Aamal Ijtima, take
admissions in madrassa for Islamic sisters, take admissions in short courses
and give generous donation to Dawateislami to support religious activities in
Sydney, Australia.
A new Sunnah-inspiring Ijtima’ conducted in Lakemba divisions of Sydney, Australia

الحمداللٰه عزوجل!Under the supervision of Dawat-e-Islami, on 1st December2021, a Sunnah-inspiring Ijtima, was conducted in a new Area (Sefton) of Lakemba division of Sydney, Australia. Approximately, 13 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual gathering.
Kabinah nigran Islamic sister delivered
Sunnah-inspiring Bayan on How can interest in worship be developed?. After the
Bayan, the attendees (Islamic sisters) were
encouraged to buy books from maktaba-ul-madina in order to gain knowledge and
motivated to get admission in the Madrassa for Islamic sisters and to
participate in ther other religious activities.
آسٹریلیا
کى سڈنی کابینہ کے لیکمبا ڈویژن میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ ڈویژن لیکمبا
کے ذیلی حلقہ سیفٹن اور ڈویژن بلیک ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن و مبلغہ
دعوت اسلامى نے ’’عبادت میں لذت کیسے حاصل کریں ‘‘ اور ’’اندھیری قبر ‘‘کے
موضوعات پر سنتوں بھرےبیانات کئے۔ بعدازاں اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے مکتبۃ المدینہ
سے کتابیں حاصل کرنے، اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لينے اور دیگر دینی کاموں کے حوالے سے
ترغيب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
گڑھوا کے ذیلی حلقہ میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو ہند کے ریجن کولکتہ کی ڈالٹنگنج کابینہ ڈویژن گڑھوا کے ذیلی حلقے میں
نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران،گڑھوا ڈویژن نگران
و شعبہ رابطہ ذمہ دارسمیت56 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت
قراٰن پاک ،نعتیہ کلام اور غوث پاک کی منقبت کے ساتھ آغاز ہوا۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرےبیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو
درود پاک کی فضیلت اور تکلیف و مصیبت میں آقا ﷺ کس طرح فریاد کو پہنچتے ہیں اس
موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی
ماحول سے منسلک رہنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلای۔ آخر میں فاتحہ خوانی دعا اور صلاۃ وسلام پر اختتام ہوا۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے
تحت پاکستان پیپلز پارٹی سٹی دوڑ کے نائب
صدر گل حسن وسان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اجتماعی طور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا
اہتمام کیا گیاجو کہ ہر ہفتے براہِ راست مدنی چینل کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر عزیز اللہ وسان، ظفر علی وسان ، امان اللہ وسان ، ذوالفقار وسان ، مہتاب علی سومرو ، شاہد
علی بروہی اور نوید علی گورچانی سمیت دیگرافراد
بھی موجود تھے۔
اسی طرح محلہ غریب میں کاروباری شخصیت عبدالستار
جٹ کی رہائش گاہ پر بھی اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا جس میں
نگران ِشہر مشاورت محمد انور عطاری ، شوکت علی عطاری اور اشتیاق احمد خلجی سمیت دیگر
ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری میڈیا
ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابین، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام 17 دسمبر بروز جمعۃ المبارک میں ریجن حیدر آباد کی لاڑکانہ زون کابالمشافہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا مختلف کابینہ و ڈویژن و علاقہ و ذیلی
سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے اجلاس میں "یومیہ و اجمالی
شیڈول " کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنے حکمت و اصلاح کے مدنی پھولوں سے نوازا۔تقرریوں اور اصلاح اعمال اجتماعات کی کار کردگی کا جائزہ کیا اور ذمہ داران سے اہداف بھی لئے گئے۔ مزید دینی کاموں میں اضافہ اور اپنے شعبے کے کاموں میں اضافہ کے متعلق
مدنی پھول دئیے گئے اور آخر میں تمام ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت
14دسمبر2021ءکو نگران شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی ذمہ داران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی
مشورہ کیا جس میں رکن ریجن ،اراکین زون
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کا باغور جائزہ لینے
کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول و دیگر مدنی پھول بیان کیے گئے نیز شعبہ
کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی جس
پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت
13دسمبر2021ءکو نگران شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی ذمہ داران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی
مشورہ کیا جس میں رکن ریجن ،اراکین زون
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کا بغور جائزہ لینے
کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول و دیگر مدنی پھول بیان کیے گئے نیز شعبہ
کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی جس
پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 16 دسمبر 2021ء کو گوادر زون کی حب کابینہ علاقہ اکرم کالونی میں ایصال ثواب اجتماع
منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
11 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کی نیت کی اور اکثر اسلامی بہنوں
نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئےرسائل تقسیم کرنے کی نیت کی اور ہاتھوں ہاتھ رقم بھی
جمع کروائی اور اسلامی بہنوں نے آئندہ ہونے والے کفن دفن تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا
سلسلہ، امیر اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے

14
جماد الاولیٰ 1443ھ بمطابق 18 دسمبر 2021ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں شہر
کراچی اور بیرون شہر سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان
رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال : بعض اوقات لوگ ایساسوال کردیتے ہیں کہ
سامنے والا جھوٹ بولنے پر مجبور ہو جاتاہے، ایسا سوال کرنا کیسا ؟
جواب : ایساسوال نہیں کرنا چاہئے ،جواب دینے میں احتیاط کرتے ہوئے جھوٹ سے بچنا
چاہئے ۔
سوال: سردی سے بچنے سے متعلق کچھ مدنی پھول عنایت
فرمادیں۔
جواب: بعض لوگ سردیوں
میں سویٹروغیرہ نہیں پہنتے اوراسے بہادری سمجھتے ہیں ،ایساہرگز نہیں کرنا چاہئے
،ورنہ سردی سے بیمارہونے کا اندیشہ ہے، سردہوا لگنے سے دردہوسکتاہے ،سردی میں بھی
سویٹروغیرہ نہ پہنناکوئی بہادری نہیں ،بہادری تو یہ ہے کہ غُصّہ آنے پر بندہ غُصّہ
پی جائے ۔
سوال: 26،25،24دسمبر2021ء، مدنی قافلے میں سفرکرنے
والوں کو امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعادی ؟
جواب :یااللہ پاک !
جوکوئی عاشق رسول،24،25،26دسمبرکو مدنی قافلے کامسافربنے یا جو میری مدنی بیٹی کسی اپنے محرم کو مدنی قافلے کا
مسافربنانے میں کامیاب ہوجائے تُو انہیں
دونوں جہاں کی بھلائیاں عطافرما،اےاللہ پاک !بُرے خاتمے سے بچا، انہیں حج کی سعادت دے، مدینے کا مسافربنا دے۔
سوال: بچوں کوکیاسکھانا چاہئے ؟
جواب: بچوں کو
سکھانا چاہئے کہ کوئی پوچھے کہ کیا چاہیئے؟ تو وہ جواب دیں :مدینہ۔
سوال : بزرگوں کے ایصالِ ثواب کے لئے جو نیازتیارہوتی
ہے وہ کس نیت سے کھانی چاہیئے ؟
جواب: میں حصولِ برکت کے لیے12 ربیع الاول کی نیاز منگواکر کھاتاہوں ،حُسنِ عقیدت سے نیازکھانی
چاہیئے، ان شاء اللہُ الکریم بہت برکتیں حاصل ہوں گی ۔
سوال : سُنّت
کی نیت سے پائنچے ٹخنوں سے اوپررکھنے والے عاشقانِ رسول کے لیے امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا
دُعافرمائی ؟
جواب : یا اللہ ! جو میرامدنی بیٹا،جو مسلمان اپنے پاجامے ،شلواراورجبےّ وغیرہ کو
ٹخنے سے اوپررکھے،پروردگارِعالم! اسے اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک وہ تیرے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا
جلوہ نہ دیکھ لے اورتیرے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم وقتِ نزع اسے
کلمہ پڑھائیں ۔
سوال: قوتِ
برداشت کیسے پیداہو ؟
جواب: قوت ِبرداشت
بعض لوگوں میں توہوتی ہے اوریہ اللہ کی عطا ہے ،کچھ لوگوں میں قوتِ برداشت نہیں ہوتی پھروہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے
پہنچ جاتے ہیں ،جس میں قوتِ برداشت نہ ہوتو وہ بتکلف اپنے اندرقوت ِ برداشت پیداکرنے
کی کوشش کرے ،جو کوئی ظلم کرے اسے معاف کردے ،معاف کرنے کے بہت فضائل ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” فیضان حضرت عبداللہ بن زبیر
رضی
اللہ عنہ
“ پڑھنے
یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت نے کیا
دُعا دی ؟
جواب: یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ” فیضانِ حضرت عبداللہ بن زبیر“ پڑھ یا
سُن لے،اُسے سجدوں کی لذتیں نصیب فرمااور بے حساب بخشش سے مشرف فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات
کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو جنوبی
کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ”مدنی مذاکرے کی
اہمیت وافادیت“ پر بیان کرتے ہوئے علم دین سے دوری کے نقصانات اورعالم کی صحبت میں
رہنے کے فوائد بیان کیا اور یہ بھی بتایا کہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے سننے سے علم دین کا جذبہ حاصل
ہوتا ہے نیز مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو نیک اعمال
پر عمل کر کے رسالہ پُر کرنے کی نیت بھی کروائی گئی۔