چیئرمین
آل پاکستان ٹرانسپورٹ اختر نیازی کی حاجی یعفور
رضا عطاری سے ملاقات
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈسٹرکٹ لاہور کے ذمہ داران
کی دعوت پر چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ اختر نیازی نے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں قائم شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں
معلومات فراہم کی۔ بعدازاں چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ اختر نیازی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کروائی ۔
رکنِ شوریٰ نے اختر نیازی کو عالمی سطح ہر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی اور
روحانی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر
انہوں نے خدمات دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔
٭اس
کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور
کے ذمہ داران نے واسا ٹاؤن شپ میں SDO
شکیل خان سے کی عیادت کی اور دورانِ گفتگو انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔
٭اسی
طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور کے ذمہ
داران نے دعوتِ اسلامی کی طرف سے MNA
علی پرویز ملک سے ملاقات کی ۔ اس موقع
پر ذمہ داران نے علی پرویز ملک کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی خدمات ِدعوت
ِاسلامی کے متعلق بتایا اور انہیں فیضان ِمدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی دعوت دیتے ہوئے
انہیں مکتبۃ ُالمدینہ کے اصلاحی رسائل
تحفے میں دئیے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائےشخصیات لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)