21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیتی کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
شعبے کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ
دار عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کا
طریقہ بھی سکھایا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)