دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 30 نومبر 2022ء بروز بدھ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ شاہ نواز عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ڈویژن ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی پر کلام کیا جبکہ صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے نگرانِ شعبہ کو پنجاب میں ہونے والے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران سے انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ڈویژن میں ہونے والی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کو اپنی اپنی ڈویژن میں تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے بوکسز بڑھانے نیز  جدید ڈرم سوسائٹیز اور دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لگوانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)