پچھلے دنوں سکھر IBAکیمپس میرپورخاص میں عظیمُ الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں وائس چانسلر، اساتذہ و اسٹوڈنٹس نے بھر پور شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول علیہ السلام سے ہوا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ’’سیرتِ رسولِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ و اساتذہ کو سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھو ں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخری میں رکنِ شوریٰ نے تمام شرکا سے ملاقات کی نیز وائس چانسلر صاحب نے بیان پر بہت اچھے تاثرات دئیے اور یونیورسٹی کی طرف سے رکنِ شوریٰ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم سکھر ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)