21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی دارالعلوم
کنزالایمان کے مفتی اور جامع مسجد فضل ربی
میر پور خاص میں مولانا مفتی ایوب سکندی صاحب سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ
مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے انہیں شعبہ مکتبۃالمدینہ
دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا سندھی زبان میں ترجمۂ قراٰن تحفے میں دیا۔
بعدازاں علمائے کرام نے
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
ترقی کے لئے دعائیں کیں ۔
دوسری جانب شعبہ رابطہ
بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے طلبۂ کرام (جو عاشقانِ رسول کے جامعہ سے کراچی آئے ہوئے تھے) سے ملاقات کی اور انہیں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)