اشاعتِ علمِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں (23 نومبر تا 30 نومبر 2022ء ) نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی ، نگرانِ شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ڈسٹری بیوشن (Distribution) ذمہ دار محمد بلال عطاری کا ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تیاری کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کے مختلف شہروں(ملتان، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، لاہور) کا شیڈول رہا۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے مذکورہ شہروں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ ، یوسی اور دیگر تنظیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے مدنی مشوروں میں شرکت کی جس میں انہیں 29 دسمبر 2022ء تا 5 جنوری 2023ء کو ہفتہ وار ماہنامہ فیضانِ مدینہ منانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دورانِ شیڈول مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہا جس میں انہیں ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور اس کی بکنگ کروانے کا ذہن دیاگیا۔

ذمہ داران کے شیڈول کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

٭ لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں قائم جامعۃالمدینہ بوائزکے دورہ ٔحدیث شریف و تخصصات کے طلبۂ کرام میں سنتوں بھرابیان ہوا۔

٭لاہور اور گجرانوالہ کی مارکیٹوں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے سلسلے میں ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا۔

٭ ملتان میں قائم پاکستان پوسٹ آفس میں G.P.O سے ملاقات ہوئی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا۔

٭ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں D.C ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف پیش کیا۔

٭ شعبہ مکتبۃالمدینہ کے ذمہ دارن اور شعبہ تقسیمِ رسائل کے ذمہ داران کے ہمراہ  مدنی مشورہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)