دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہرمسی ساگا   Mississauga میں 13 دسمبر 2021ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا بذریعہ اسکائپ انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے "اندھیری قبر "کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کوقبر وآخرت کی تیاری کرنے کے لئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   11 دسمبر 2021ء کو بیلجیم Belgium میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں برسلز اور مختلف علاقوں سے بذریعہ آن لائن کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ” زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کا نسخہ “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  بیلجیم Belgium کے شہر Brussels and Antwerpen میں بذریعہ انٹرنیٹ کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی پھول پڑھ کر سنائے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 15 دسمبر 2021 ءکوکراچی ساؤتھ زون رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن  بکرا پیڑی میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ سطح شعبہ علاقائی دورہ اور زون سطح شعبہ محفل نعت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جا کر سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃالمدینہ کے مطبو عہ رسائل بھی پیش کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں آنے کی نیتیں کیں ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل و مکتبۃالمدینہ  کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021 ءبروز پیر بذریعہ کا ل مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ تقسیم رسائل ریجن ذمہ دار اسلامی بہن اور زون مشاورت و کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سوالات کے جوابات دیئے اور آئندہ کے کام کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں 2مختلف مقامات پر ماہانہ سیکھنے سکھانے کےدینی حلقوں کا  انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 84 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقوں میں مبلغات دعوت اسلامی نے دعا کے مدنی پھول پر بیانات کئے، غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیاکابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سونے(گولڈ) کے تاجران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا،نگرانِ پاکستان مشاورت نے ’’اصلاحِ معاشرہ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔بعدازاں عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکنِ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن سعید آباد میں 16 دسمبر2021  ءبروز جمعرات ماہانہ سیکھنے سکھانے کاحلقہ منعقد کیا گیاجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں دعا کے مدنی پھولوں پر بیان کیا گیااورپچھلے ماہ کی جانے والی انفرادی کوشش کی اچھی کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی کی 5 ڈویژنز میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں کا  انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 490 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں”دعا کے مدنی پھول “کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات ہوئیں اور فقہ میں وضو کے مسائل سمجھائیںپر گئے ہواجس سے اسلامی بہنوں نے بہت سی اہم معلومات کو حاصل کیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے آئندہ بھی سیکھنے سکھانے کے حلقوں رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نواب شاہ میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سونے(گولڈ) کے تاجران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا،نگرانِ پاکستان مشاورت نے ’’اصلاحِ معاشرہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔بعدازاں عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16نومبر2021 ءکوکراچی گلزار ہجری کابینہ ڈویژن میمن نگر میں سیکھنے سکھانےکےحلقےکا انعقاد  ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس حلقےمیں شجرہ شریف سے ایک شعر کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ایک ورد بھی یاد کروایا گیااور فقہ میں ” مسافر کی نماز“ کے مسائل جبکہ

زون مشاورت نے ترغیبی بیان میں انفرادی کوشش کے فضائل اور طریقے بتائے نیزنیک اعمال کے شعبے میں سوال کی مذمت پر بیان ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16دسمبر 2021ءبروز جمعرات گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن بھٹائی آباد میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں کی شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقےمیں شجرہ شریف پڑھاگیا پھرفقہ میں مسافر کی نماز کے بارے میں بتایا گیااور ترغیبی بیان میں”انفرادی کوشش“کے فضائل بتائے گئے اور پچھلے ماہ کی دہرائی میں کئے جانے والے سوالات کے درست جوابات دینے والی اسلامی بہنوں میں رسائل تقسیم کئےگئے ۔