دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 25 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ملک کالونی نواب شاہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ سندھ کے استخارہ ذمہ داران  نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے استخارے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔

نگرانِ شعبہ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)