پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لا ہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی اسلم عطاری، حاجی منصور عطاری، حاجی جنید عطاری، حاجی اظہر عطاری، حاجی اسد عطاری مدنی اور حاجی وقارالمدینہ عطاری سمیت اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے صوبہ پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی صوبائی مشاورت، ڈویژن مشاورت اور ڈویژن نگرانوں کا اعلان کیا۔

الحمد للہ عزوجل صوبۂ پنجاب کے صوبائی نگران رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری، لاہور ڈویژن ومیٹرو پولیٹن کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطاری ، پنڈی ڈویژن و اسلام آباد کےنگران رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری، جہلم ڈویژن کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی بغداد عطاری، گجرانوالہ کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری اوراوکاڑاہ ڈویژن کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری مقررہوئے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان  مشاورت نے دعوت اسلامی کے بارہ دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے  پنجاب بھر  کے دیگر  ڈویژن اور ڈسٹرک  کے نگرانوں  کی  تقرری کا اعلان بھی کیا ۔   نگران پاکستان  مشاورت   نے دعا  کروائی ۔بعدازاں   ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 9سے12سال کی بچیوں اور 7سے 9سال کے بچوں کو بنیادی عقائد اور فقہ سکھانے کے لئے ماہ دسمبر 2021ء کی چھٹیوں میں معلوماتی کورس ’’Basics of Islam‘‘شروع کیا جا چکا ہےجس میں بنیادی عقائد،انبیائےکرام کی سیرت، اذکارِ نماز و دعائیں وغیرہ سکھائیں جائیں گی ۔

کورس کا آغاز 15دسمبر2021 ء سے ہوچکا ہےجس کا دورانیہ12دن میں فقط ایک گھنٹہ12 منٹ رکھا گیا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں 532 مختلف مقامات پر شارٹ کورسزکروائے گئے جن میں شمائل مصطفیٰ کورس، احکامِ وراثت کورس اور دیگر فرض علوم کورسز شامل تھیں ۔

کم و بیش11ہزار 546 اسلامی بہنوں نے کورسز کرنے کی سعادت حاصل کیں۔ مزید کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو عملی طور پر دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیااور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ(اسلامی بہنیں) کے تحت ماہ نومبر2021ء اور 17 دسمبر تک ہو نے والے دینی کاموں کی کاردگی :

ماہ نومبر 2021 ءمیں اس شعبے کے تحت 151 نئے مدارس کا آغازہوااور 151 ٹیسٹ پاس مدرسات نے تدریسی خدمات انجام دینا شروع کیں اور تقریبا 1ہزار171 نئی اسلامی بہنوں نے اپنی تجوید درست کرنے کے لئے اور ضروری دینی علوم سیکھنے کے لئے مدرسۃالمدینہ میں ایڈمیشن لیا۔

اس کے علاوہ ماہ دسمبر 2021 ء میں مختلف شعبہ جات کے تحت 7ہزار 30 مدارس لگےجن میں تجوید وقراٰت درست کرنے اور ضروری دینی علوم سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریباً63ہزار 105اسلامی بہنیں مدرسے حاضر ہوتی ہیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر ننکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع  کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کثیر تعدادا میں شرکت کی۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے’’قبروں کے احوال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے انعقاد کے لئے کوشش کرنے والےذمہ داران کی تربیت بھی فرمائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور ذمہ داران نے اُن سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شارع فیصل پر گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت تاجر ان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر مختصراً سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

اس دوران میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارشفاعت عطاری اور ریجن ذمہ دار حمزہ عطاری بھی موجود تھے۔بعدازاں دعا اور صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 دسمبر 2021ء بروز اتوار بہاولپور میں ایک ماہ کے مدنی قافلے کی واپسی پرایک نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکائے قافلہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے شرکائے قافلہ کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 19 دسمبر 2021ء بروز اتوار ضلع گجرانوالہ پنجاب پاکستان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز لیاقت عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےانہیں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ 7 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے جانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے یہ مدنی قافلہ 23 دسمبر 2021ء کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرے گا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 19 دسمبر 2021ء بروز اتوار خیبر پختون خواہ کے علاقے سوات اور بحرین میں دینی کاموں کا سلسلہ رہا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران 12 ماہ کے عاشقانِ رسول نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کرتے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں تین دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلوں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن و زون  ذمہ داران سمیت اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران ِشعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانامہروز علی عطاری مدنی نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں چند اہم نکات پر کلام کیا۔

بعدازاں نگران ِشعبہ نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ماہنامہ فیضان مدینہ کی زیادہ سے زیادہ بکنگ کروانے اور اس کو عام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری آفس اسسٹنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر پتوکی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ کابینہ فیضان عطاری مدنی نے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے مسجد درس اور چوک درس حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ کابینہ نے 24، 25، 26 دسمبر 2021ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پچھلے دنوں ایک ماہ کا مدنی قافلہ فیصل آباد ریجن سے سفر پر روانہ ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس مدنی قافلے میں وقتاًفوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکائے قافلہ کی تربیت ورہنمائی کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، نگرانِ پنجاب مشاورت حاجی اسلم عطاری اور مدنی قافلہ ذمہ دار قاسم عطاری نے مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےانہیں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا میں سے 85 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)