پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پاکستان کے شہر کوہاٹ میں قائم جامع مسجد گلزار ِمدینہ میں’’فیضانِ نمازے جنازہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دارِ دعوتِ اسلامی نے نمازے جنازہ میں شرکت کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازے جنازہ کےاراکین اور سنتیں بتائیں۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے پریکٹیکل کے ذریعے مکمل نمازے جنازہ کاطریقہ سکھایا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)