30نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت غسلِ میت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار مولانا عزیر عطاری نے شرکا کو کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)