لوگوں کو دینِ اسلام کے قریب کرنے، انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اس سلسلے میں یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات برمنگھم یوکے کے علاقے آلم راک (Alum Rock, Birmingham UK) میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مقامی عاشقانِ رسول پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے انگلش میں شائع ہونے والے  کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)