دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 نومبر 2022ء کو چیمبر آف کامرس نواب شاہ سندھ میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور مقامی تاجروں نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”حلال زرق کمانے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی اصول اور سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق تجارت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کےعلاوہ محمد ثوبان عطاری نے تاجروں کو اپنے مال میں کچھ نہ کچھ حصہ راہِ خدا میں خرچ کرنے کا ذہن بھی دیا۔